ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں بڑی پیش رفت،بیرون ملک موجود مونس الہیٰ کی گرفتاری کے لیے اقدامات کی ہدایت۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان تحریک انصاف کے سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی دہرے قتل کیس میں اشتہاری قرار
اسپیشل سینٹرل عدالت لاہور نے مونس الٰہی کی دوبارہ گرفتاری کے لیے اقدامات کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے تحریری حکم نامے میں قرار دیا کہ مونس الٰہی اور محمد جبران کو بیرون ملک سے گرفتار کرنے کے لیے دوبارہ اقدامات کیے جائیں۔

عدالت کا کہنا تھا کہ آئندہ سماعت پر گرفتاری سے متعلق اقدامات کی رپورٹ پیش کی جائے۔
علاوہ ازیں عدالت نے پرویز الٰہی کے حوالے سے قررا دیا کہ پرویز الہی نے بریت کی درخواست دائر کی۔ عدالت نے پرویز الہی کی بریت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے فریقین سے دلائل طلب کرلیے۔
یہ بھی پڑھیں:منی لانڈرنگ کیس میں مونس الہی کی جائیداد اور اکاؤنٹ منجمد کرنے کا حکم
اسپیشل سینٹرل عدالت کے جج تنویر احمد شیخ نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا۔
عدالت مزید سماعت 20 جنوری کو کرے گی۔