نادرا نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ شناختی کارڈ کے لیے بروقت درخواست دیں یا جیل اور جرمانے کا سامنا کریں۔
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے تمام پاکستانی شہریوں کے لیے ایک اہم ہدایت جاری کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نادرا کا پینشنرز اور بزرگ شہریوں کے لیے چہرے کی شناخت کا نیا نظام کب نافذالعمل ہوگا؟
نئے ضوابط کے مطابق اب 18 سال کی عمر کو پہنچنے پر ہر فرد کے لیے قومی شناختی کارڈ (این آئی سی) حاصل کرنا لازمی ہے۔
نادرا آرڈیننس 2000 کے سیکشن 9(1) کے تحت، شہریوں کے لیے 18 سال کی عمر کے بعد 90 دنوں کے اندر اپنے این آئی سی کے لیے درخواست دینا لازمی ہوگا۔
مزید پڑھیے: 27 لاکھ شہریوں کا ریکارڈ نادرا سے چوری ہوا، چیئرمین نادرا کا اعتراف
نادرا آرڈیننس کے سیکشن 30(e) کے مطابق مقررہ مدت کے اندر درخواست دینے میں ناکام رہنے والے افراد کو 6 ماہ تک قید یا 50 ہزار روپے جرمانہ یا پھر دونوں سزائیں بھی ہوسکتی ہیں۔
اس اقدام کا مقصد شہریوں کی درست رجسٹریشن کو یقینی بنانا اور قومی ریکارڈ کے انتظام کو ہموار کرنا ہے۔ نادرا کا اقدام جرمانے سے بچنے کے لیے قانونی ذمہ داریوں کی بروقت تعمیل کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔
مزید پڑھیے: نادرا نے شناختی کارڈ کی ارجنٹ ڈیلیوری کو بغیر اضافی فیس کے مزید ارجنٹ کردیا
اتھارٹی نے نوجوان شہریوں اور ان کے خاندانوں پر زور دیا ہے کہ وہ اس ضرورت کو ترجیح دیں اور ممکنہ قانونی نتائج سے بچنے کے لیے اپنے این آئی سی کے لیے درخواستیں فوری طور پر جمع کرائیں۔