سب سے بڑے چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ 5 کے لیے لائسنس جاری

ہفتہ 28 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نیو کلیئر ریگو لیٹری اتھارٹی نے چشمہ نیو کلیئر پاور پلانٹ 5 میانوالی کے لیے تعمیراتی لائسنس جاری کردیا ہے۔ یہ پلانٹ نیوکلیئر ذرائع سے 1200 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے والا سب سے پاور پلانٹ ہوگا۔

پاکستان نیوکلیئر ریگو لیٹری اتھارٹی اعلامیے کے مطابق پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے چشمہ نیو کلیئر پاور پلانٹ 5 کے تعمیراتی لائسنس کے لیے اپریل 2024 میں درخواست دی تھی جس کے ساتھ ابتدائی حفاظتی جائزہ رپورٹ اور دیگر متعلقہ ضروری دستاویزات بھی جمع کروائی گئیں۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم نے 3 ارب 48 کروڑ ڈالر مالیت کے 1200 میگاواٹ کے چشمہ۔5 منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

دستاویزات میں ری ایکٹر کے ڈیزائن، جوہری مواد کے محفوظ استعمال، تابکاری سے تحفظ، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے، تابکار فضلے کو ٹھکانے لگانےاور نیوکلیئر سیکیورٹی جیسے تمام پہلو شامل تھے۔

اتھارٹی نے تمام دستاویزات کے مفصل جائزے اور متعلقہ قومی وبین الاقوامی معیارات اور ریگولیٹری تقاضوں کی تکمیل کے بعد لائسنس جاری کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان