پاکستان ریمورٹ کنٹرول جمہوریت سے آگے نہیں بڑھ سکتا، خواجہ سعد رفیق

ہفتہ 28 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان ریمورٹ کنٹرول جمہوریت سے آگے نہیں بڑھ سکتا۔ پاکستان 3 طرح کی ریموٹ کنٹرول  آمریت کاشکار ہے۔

وہ اپنے  والد خواجہ محمد رفیق شہید کے 52 ویں یوم شہادت پر قومی سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:رچرڈ گرینل جیسے لوگوں کا مطالبہ کچھ اور مقصد کچھ اور ہوتا ہے، خواجہ سعد رفیق

اس موقع پر خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ چند جج اپنے چیمبر میں  بیٹھ کر ملک چلانے کافیصلہ کرتے ہیں، پاکستان 3 طرح کی ریموٹ کنٹرول  آمریت کاشکار ہے۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پاکستان ریمورٹ کنٹرول جمہوریت سے آگے نہیں بڑھ سکتا۔ سالوں سے بات کررہے ہیں لیکن بحران ختم نہیں ہو رہے۔ ملک میں موجود بحران بڑھتے ہی چلے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سمجھ نہیں آتی جوہری طاقت ملک تجربات سے کیسے چل سکتا ہے؟ جوآتا ہے وہ کہتا ہے ملک میری مرضی سے چلے گا۔ یہی حالات رہے تو بہت سے متعلقہ لوگ غیر متعلقہ ہوجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:خواجہ آصف کے بعد خواجہ سعد رفیق بھی بیرسٹر گوہر سے خوش، ٹوئیٹ میں کیا کہا؟

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ کسی کا پردہ باقی نہیں رہا،سب کو قریب سے دیکھ لیا۔جیل میں الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا تھا، خواجہ آصف اور رانا ثنااللہ نے بھی جیلیں کاٹیں۔قمر جاوید باجوہ اور ثاقب نثار نے ہمیں جیل میں ڈالا۔ سیاست میرے خون میں شامل ہے اس کے بغیر نہیں رہ سکتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp