رچرڈ گرینل جیسے لوگوں کا مطالبہ کچھ اور مقصد کچھ اور ہوتا ہے، خواجہ سعد رفیق

جمعرات 26 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ن لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی برائے شمالی کوریا اور وینزویلا رچرڈ گرینل جیسے لوگوں کا مطالبہ کچھ اور مقصد کچھ اور ہوتا ہے تاہم پاکستان کو بخوبی علم ہے یہ سب مل کر چین بلاک کو توڑنے کی کوشش کریں گے اور ایران کو گھیرنے کے لیے پاکستان  پر دباؤ ڈالیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: رچرڈ گرینل نے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھو ملر کی پوسٹ پر طنز کیوں کیا؟

اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ رچرڈ گرینل کا سویا ہوا ضمیر اچانک جاگا ہے تو پاکستان کے لیے لیکن فلسطینیوں کی نسل کشی پر ان کا مردہ ضمیر آج بھی غاصب صہیونیوں کے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نواز شریف کی منتخب حکومت پاکستان تحریک انصاف کی ملی بھگت سے گرائی گئی تھی لیکن رچرڈ گرینل کا ضمیر اس پر بھی اور 2018 الیکشن چوری سے لے کر سیاسی انتقام کے سیاہ دور تک بھی سویا رہا۔

مزید پڑھیے: ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی نے ایک بار پھر عمران خان کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی پر رچرڈ گرینل کا مردہ ضمیر آج بھی غاصب صہیونیوں کے ساتھ ہے اور ان کا شعور سامراجی عزائم کی تکمیل کے لیے ہی جاگتا ہے جس کا انسانیت، انصاف، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی سے کوئی تعلق نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!