مذاکرات کے خلاف نہیں، لیکن کہیں ہم استعمال نہ ہوجائیں، خواجہ آصف نے حکومت کو خبردارکردیا

ہفتہ 28 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کا مخالف نہیں ہوں، دعا ہے کہ مذاکرات کامیاب ہوں مگر خبردار کررہا ہوں کہ کہیں ہم استعمال نہ ہوجائیں۔

لاہور میں خواجہ محمد رفیق شہید کی برسی پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دس پندرہ برس کی تاریخ دیکھیں تو صرف ن لیگ نے مذاکرات میں پہل کی، لیکن پی ٹی آئی نے ہماری کسی پیشکش کا مثبت جواب نہیں دیا۔

یہ بھی پڑھیں نواز شریف، آصف زرداری اور عمران خان مذاکرات کے لیے بیٹھ جائیں تو مسائل حل ہوجائیں گے، رانا ثنااللہ

انہوں نے کہاکہ شہباز شریف مذاکرات کی دعوت دیتے تو بدتمیزی کی جاتی تھی، سمجھ نہیں آتی کہ پچھلے 15 دن میں کون سا تعویذ نکل آیا کہ مذاکرات ہورہے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہاکہ 2014 کے مذاکرات میں عمران خان نے سڑک مانگی ہم نے بنادی، ہم اقتدار میں ہوں یا نہ ہوں مذاکرات کی پیشکش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان نے کبھی ان لوگوں کے ساتھ وفا نہیں کی جو ساری زندگی ساتھ چلے، یہ پہلا سیاستدان ہے جو امریکا کی منت ترلے کررہا ہے کہ مجھے بچاؤ۔

انہوں نے کہاکہ دو اڑھائی سال تک صرف یہی کہا گیا کہ ہم صرف اسٹیبلشمنٹ سے ہی مذاکرات کریں گے، جب کوئی طاقت کی پوزیشن سے مذاکرات کرے تو اس کی سنجیدگی پر شبہ نہیں کیا جاسکتا، لیکن جب کوئی کمزور ہو، مار کھایا ہوا ہو تو اس سے مذاکرات کو ضرور دیکھنا چاہیے۔ گزشتہ دو برس تکرار کی گئی کہ حکومت کی مذاکرات کرنے کی اوقات ہی نہیں۔

انہوں نے کہاکہ دو آمروں نے اقتدار کو طول دینے کے لیے امریکا کی غلامی قبول کی جس کا نتیجہ بھگت رہے ہیں، پوری دنیا میں حالات ٹھیک ہوگئے مگر ہمارے ہاں دہشتگردی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان ریمورٹ کنٹرول جمہوریت سے آگے نہیں بڑھ سکتا، خواجہ سعد رفیق

انہوں نے کہاکہ عمران خان کے دور میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 40 ہزار لوگوں کو واپس لا کر بسایا گیا، جس کا نتیجہ آج ہم بھگت رہے ہیں، افغان جہاد سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ