صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ غریب عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
سکھر میں ضیاالدین یونیورسٹی کے کیمپس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم یہاں کے عوام کی بھرپور خدمت کرنا چاہتے ہیں، یونیورسٹی کیمپس کی تعمیر کا سارا خرچہ سندھ حکومت اٹھائے گی۔
یہ بھی پڑھیں بلوچستان ہمارے دل کے قریب، عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات جاری رہیں گے، صدر مملکت آصف زرداری
آصف زرداری نے کہاکہ حیدرآباد میں بھی ضیاالدین یونیورسٹی کا کیمپس بنایا جائےگا، کیونکہ بچے پڑھیں گے تو تب ہی بہتری آئے گی، میں نے حیدرآباد میں یونیورسٹی کیمپس کے لیے اپنی زمین دی ہے۔
صدر مملکت نے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے مجھے یونیورسٹی کیمپس کے اعلان کا کہا تو میں نے ان سے کہاکہ بسم اللہ لیکن خرچہ آپ کو اٹھانا پڑےگا۔
انہوں نے کہاکہ ہم ذوالفقار علی بھٹو شہید کی روایت کے مطابق عوام کی خدمت جاری رکھیں گے، اور دوستوں کو بھی یہی مشورہ دیتے ہیں۔
صدر مملکت نے اس موقع پر روہڑی کینال کو پکا کرنے کا اعلان بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیں یو اے ای کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں، آصف زرداری
یونیورسٹی کیمپس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہاکہ عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کےلیے کوشاں ہیں، سندھ حکومت کی جانب سے صحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے، جس کے نتائج سامنے ہیں۔