یو اے ای کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں، آصف زرداری

منگل 17 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر مملکت آصف زرداری نے کہا ہے کہ ہم متحدہ عرب امارات کے ساتھ آئی ٹی، توانائی، زراعت اور سیاحت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے قومی دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں، یو اے نے شاندار ترقی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں یو اے ای کے تعاون کے بغیر آئی ایم ایف پروگرام مکمل نہیں ہوسکتا تھا، وزیراعظم شہباز شریف

انہوں نے کہاکہ یو اے ای پاکستان کے اہم اقتصادی شراکت دراوں میں سے ایک ہے، دونوں ممالک کے درمیان تجارت مسلسل بڑھ رہی ہے۔

صدر مملکت نے کہاکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول ہے، سرمایہ کاروں کو اسٹاک ایکسچینج سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتا ہوں۔

انہوں نے کہاکہ یقین ہے متعدد معاہدوں سے دوطرفہ تعاون مزید گہرا ہوگا، ہم دونوں ممالک کے درمیان دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے ساتھ ہمیشہ تعاون کیا، وزیراعظم شہباز شریف

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے ساتھ ہمیشہ تعاون کیا، یو اے ای کے تعاون کے بغیر آئی ایم ایف پروگرام مکمل نہیں ہوسکتا تھا۔

انہوں نے کہاکہ یو اے کی حکومت اور عوام کو قومی دن کی مبارکباد دیتا ہوں، پاکستان یو اے ای کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کرےگا۔

یہ بھی پڑھیں چین، سعودی عرب اور یو اے ای کی پاکستان کو 12 ارب ڈالر قرض رول اوور کرنے کی یقین دہانی

وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ پاکستان میں صحت، تعلیم اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں یو اے ای نے اہم کردار ادا کیا، ہم دوطرقہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp