’غزہ ملین مارچ‘ آج ہوگا، فلسطین پاکستان کا مسئلہ ہے، امیر جماعت اسلامی

اتوار 29 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جماعت اسلامی پاکستان کے زیر اہتمام آج اسلام آباد غزہ ملین مارچ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

ملین مارچ کے حوالے سے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا کہنا پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کے مسئلے کو اپنا مسئلہ سمجھا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان کے مطابق غزہ ملین مارچ میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوں گے۔

امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ایک طرف انتظامیہ مارچ کی اجازت دیتی ہے اور دوسری طرف تنگ بھی کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملین مارچ طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp