سی ٹی ڈی اسلام آباد اپنی بہتر کارکردگی کی نسبت سے جانا جاتا ہے، ختم ہوتے سال 2024 میں اس کی کارکردگی کیسی رہی؟ اس حوالے سے ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے بطور کمانڈر اسلام آباد پولیس سی ٹی ڈی اسلام آباد میں متعدد اصلاحات کیں۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس کی کارروائی، قتل میں ملوث مزمان گرفتار
ان اصلاحات کی بدولت گزشتہ ادوار کی نسبت سی ٹی ڈی اسلام آباد کی کارکردگی میں بہتری آئی۔ سی ٹی ڈی اسلام آباد نے سال 2024 میں متعدد اہم کامیابیاں حاصل کیں۔
سی ٹی ڈی اسلام آباد نے سال 2024 میں ضلع بھر میں 141 سرچ آپریشنز کیے۔ سرچ آپریشنز کے دوران 9378 گھروں، 12427 مشکوک افراد، 4966 مشکوک موٹرسائیکل چیک کیے۔
ترجمان کے مطابق سرچ آپریشنز کے دوران بغیر کاغذات 201 موٹرسائیکل، 17 گاڑیاں تھانوں میں بند کیں۔ سرچ آپریشنز کے دوران مختلف بور کے 219 اسلحہ، 1593 روند 139 میگزینیں برآمد کیں۔
سی ٹی ڈی نے سرچ آپریشنز کے دوران 202 بوتلیں شراب، 3 کلو865 گرام ہیروئن، 3200 گرام چرس، 710 گرام آئس برآمد کی۔ سی ٹی ڈی اسلام آباد نے سال 2024 میں دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ساتھ 52 انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کیے۔ان انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 46 مشکوک افراد کو گرفتار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس کی کارروائی، رہزنی کی وارداتوں میں مطلوب 2 ملزمان گرفتار
انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 1480 گرام دھماکہ گیر پاوڈر، 10 ڈیٹونیٹرز، 11 فٹ سیفٹی فیوز تار، 2 پریما کارڈ، 8 گرنیڈ، 1 مائن سپیس برآمد کی۔
اسی طرح ان انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کے دوران ایک عدد آئی ای ڈی، 5 پسٹلز، ایک کلاشنکوف اور دھماکہ میں استعمال ہونے والا دیگر مواد بھی برآمد کیا۔
سی ٹی ڈی اسلام آباد نے غیرقانونی طور پر رہنے والے 92 غیر ملکیوں کو ان کے ملک روانہ کیا۔سی ٹی ڈی اسلام آباد نے اسلام آباد میں رہائش پذیر 12 ہزار 400 سے زائد افغانوں کا ریکارڈ مرتب کیا۔