جنوبہ افریقہ نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

اتوار 29 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم نے سینچورین ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست دے کر جہاں سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے وہیں ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل کے لیے بھی کوالیفائی کرلیا۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں 2 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں سینچورین ٹیسٹ: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی

ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا فائنل 11 جون 2025 کو انگلینڈ کے تاریخی لارڈز گراؤنڈ میں شروع ہوگا، جس میں جنوبی افریقہ کے مدمقابل دوسری ٹیم کا ابھی فیصلہ ہونا باقی ہے۔

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا کا دوسرا اور بھارت کا تیسرا نمبر ہے، پوائنٹس ٹیبل کی ٹاپ 2 ٹیموں کے درمیان آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا فائنل ہوگا۔

یاد رہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں ہر ٹیم 2 سال کے سائیکل میں میچز کھیلتی ہے، رواں سائیکل جون 2023 میں شروع ہوا تھا جو جون 2025 میں ختم ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ: ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری

آئی سی سی نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا اعلان 2019 میں کیا تھا، جس کے بعد 2021 میں ہونے والے پہلے فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا، جبکہ 2023 میں آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp