بالی ووڈ کی سب سے فحش فلم کیوں سپر فلاپ ہوئی، ہیروئن کو انڈسٹری کیوں چھوڑنا پڑی؟

پیر 30 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ میں عموماً  فلموں میں رومانٹک مناظر  دکھانے کو فلم کی کامیابی کی ضمانت  سمجھا جاتا ہے تاہم ایک فلم ایسی بھی ہے جسے بوس و کنار کے 30 مناظر بھی بری طرح فلاپ ہونے سے نہ بچا سکے۔ اس فلم کا نام ’تھری جی اے کلر کنکشن‘ ہے جس  میں نیل نتین مکیش اور سونال چوہان مرکزی کردار نبھاتے نظر آئے۔

یہ ایک ہارر تھریلر  فلم تھی  مگر اس کے باوجود اس فلم میں بولڈ منظر کشی کی بہتات تھی۔ بوس و کنار کے ان درجنوں مناظر کی وجہ سے ’تھری جی ‘اور عمران ہاشمی کی فلم ’مرڈر ‘ میں  مماثلت دیکھی گئی جس میں اسی طرح کے بولڈ مناظر کی فراوانی تھی۔

یہ بھی پڑھیےنامناسب ویڈیوز وائرل ہونے پر ایک عرصہ غائب رہنے والی مناہل ملک پھر منظرعام پر آگئیں

اس فلم کی کل لاگت 13کروڑ روپے تھی  جسے 15مارچ2015کو ریلیز کیا گیا  مگر یہ فلم  بکس آفس پرصرف 5کروڑ روپے ہی بناسکی جواس کی لاگت کا 50 فیصد بھی نہیں ہے۔اس فلم کی  ’روٹن ٹامیٹو‘ پر درجہ بندی بھی متاثر کن نہیں تھی اور یہ محض 12فیصد ریٹنگ ہی لے پائی۔

فلموں کو ریٹنگ دینے والے ایک دوسرے اہم پلیٹ فارم IMDbپر اس کی  ریٹنگ دس میں سے3.6 تھی۔ فلمی ناقدین نے  ناقص ہدایت کاری اور اسکرپٹ کو فلم کے فلاپ ہونے کا ذمہ دار ٹھہرایااور اسے  2013کی سب سے بڑی فلاپ فلم قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیےکیا بالی ووڈ کی اسٹار اداکارہ ریکھا ہم جنس پرست ہیں، بھارتی میڈیا کا تہلکہ خیز انکشاف

اس فلم میں اداکارہ سونال چوہان کی اداکاری  مداحوں کی تنقید کی زد پر ر ہی  جس کے بعد انہوں نے دلبراشتہ ہوکر بالی ووڈ سے عارضی کنارہ کشی اختیار  کرلی۔ اور  وہ 3 سالوں تک دوبارہ بالی ووڈ میں نظر نہیں آئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دنیا بھر میں سروس میں خرابی کیوں اور کیسے ہوئی؟ کلاؤڈ فلیئر نے وضاحت کردی

آئی فون 17 پاکستان میں اب بغیر سود کے قسطوں پر بھی ممکن، مگر کیسے؟

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے چچا سید مجاہد حسین بخاری انتقال کر گئے

کراچی: فائیو اسٹار ہوٹل کو 28 سال قبل چوری شدہ گاڑی پر ای چالان موصول

جی ڈی پی 3 فیصد بڑھتا ہے مگر سیلاب 9 فیصد نقصان کرتا ہے، سیاست اس پر ہونی چاہیے، مصدق ملک

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ