2024 پاکستان کے لیے کیوں اچھا ثابت ہوا؟ عظمیٰ بخاری

پیر 30 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مہنگائی میں دن بدن کمی آرہی ہے۔ مریم نواز پنجاب کے عوام کے لیے دن رات کام کررہی ہیں۔ خیبر پختونخو اور کرم کے حالات ٹھیک ہونے کا نام نہیں لے رہے،خیبر پختونخوا حکومت پارا چنار کے حالات ٹھیک کرنے کی طرف توجہ دے۔ پاکستان بالخصوص پنجاب کے لیے سال 2024 اچھا ثابت ہوا۔

لاہور میں پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں بھی ایک حکومت ہے جس کو اپنی عوام کی کوئی پرواہ نہیں۔ کرم کی سڑکیں کھلوانا شہباز شریف یا مریم نواز کا کام نہیں، علی امین گنڈاپور کا کام ہے۔ مریم نواز اس سے قبل کسی انتظامی معاملہ کو نہیں دیکھتی تھیں، یہ ان کا پہلا تجربہ تھا۔ مریم نواز کے اقدامات صرف کاغذوں تک محدود نہیں ہیں۔ میرے پاس مریم نواز کی 10 ماہ کی حکومت کی پروگریس رپورٹ ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز نے عوام کو رمضان پیکیج دیا، پہلے لوگوں کو لائنوں میں لگنا پڑتا تھا۔ پنجاب حکومت نے لوگوں کو مفت ادویات ان کے گھروں تک پہنچائیں۔ آج اسٹاک ایکسچینج میں 14سو پوائنٹ کا اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ سال رمضان پیکیج میں 64 لاکھ خاندانوں کو ریلیف پیکیج دیا گیا تھا۔ کینسر، ٹی بی اور دل کے مریضوں کو گھر کی دہلیز پر مفت ادویات پہنچائی گئیں، نہ صرف پنجاب بلکہ کرم اور پاراچنار کے مریضوں کو بھی ادویات پہنچائی جا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: غیرسیاسی خاتون جلسے جلوسوں کی منصوبہ بندی کرتی ہے، عظمیٰ بخاری کی بشریٰ بی بی پر تنقید

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے ثابت کیا کہ کارکردگی دکھانے کے لیے باری لینے کی کوئی ضرورت نہیں ہوتی۔ 2 ماہ میں بجلی کے بلوں میں 54 ارب روپے کا ریلیف دیا گیا تھا۔ مریم نواز نے غذائی قلت کے شکار بچوں کا پروگرام مظفر گڑھ سے شروع کیا۔ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام میں سینکڑوں گھر تکمیل کے مراحل میں ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ نواز شریف آئی ٹی سٹی شروع کیا جا رہا ہے، انٹر نیشنل آرگنائزیشنز کے دفاتر قائم کیے جائیں گے۔ چین کے تعاون سے ایک ہزار بیڈ کا کینسر اسپتال تعمیر کیا جارہا ہے۔ معذور اور بیروزگار نوجوانوں کے لیے ہمت کارڈ کا اجرا کیا گیا۔ 400 ارب روپے تک کے کسان کارڈ جاری کیے گئے۔ ساڑھے 9 ہزار کسانوں کو گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت ٹریکٹر تقسیم کیے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دیہی خواتین کے لیے لائیو اسٹاک کارڈ کا اجرا کیا گیا۔ ماحولیات کے لیے 10 سالہ پالیسی بنائی گئی۔ لاہور میں ماڈل فش مارکیٹ اور نئی سبزی منڈی قائم کی جارہی ہے۔ دھی رانی پروگرام کے تحت بچیوں کی شادی میں جہیز کا سامان فراہم کیا جارہا ہے۔ بچوں کی ہارٹ سرجری کا پروگرام بھی شروع کیا گیا، 500 سے زائد بچوں کی سرجریز مکمل کردی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: طالبہ کے ساتھ زیادتی کی خبر پھیلانے والوں کو ثبوت دینا ہوں گے، عظمیٰ بخاری نے واضح کردیا

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ اسپتالوں کی تزئین و آرائش اور تعمیر نو کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔ معذور افراد کو وہیل چیئر ا ور آلہ سماعت تقسیم کیے جارہے ہیں۔ لاکھوں طلبہ کے لیے فری وائی فائی اور اے آئی پروگرام کا آغاز کیا گیا۔ ایگریکلچر انٹرن شپ کا بھی آغاز کیا گیا۔ طلبہ کے ہاتھوں کیلوں والے ڈنڈے نہیں بلکہ لیپ ٹاپس ہونے چاہئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خواتین کے لیے پنک بٹن کا بھی اجرا کیا گیا۔ 15 کے لیے ترقی یافتہ اور جدید تکنیک استعمال کی جارہی ہے۔ سیف سٹیز کو 18 شہروں تک بڑھادیا گیا ہے۔ صاف ستھرا پنجاب پروگرام میں تمام شہروں کی صفائی پر توجہ دی جارہی ہے۔ سڑکیں بحال، پنجاب خوشحال پروگرام میں 5 سو سے زائد سڑکوں کی تعمیر نو کی جارہی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ پنجاب میں گندم پر واجب الادا قرض اتاردیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کوئی بھی منصوبہ تاخیر کا شکار نہیں ہوگا۔ پنجاب حکومت عوام کی خدمت کا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ تھیٹر اور سینما کو بحال کیا جارہا ہے، پنجابی فلمیں بھی بنائی جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کے بڑے فائنلز، کس کا پلڑا بھاری رہا؟

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی