جویریہ عباسی ایک مشہور پاکستانی ٹی وی اداکار ہیں جنہوں نے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز پی ٹی وی کے ذریعے کیا۔ ان کے قابل ذکر ڈراموں میں ’تانا بانا‘، ’رقص بسمل‘، ’آخر کب تک‘، ’ببن خالہ کی بیٹیاں‘، ’شہنائی‘، ’بد گمان‘ اور ’بے قصور‘ شامل ہیں۔
حال ہی میں انہوں نے اپنے قریبی دوست عدیل حیدر کے ساتھ دوسری شادی کی تھی۔ اداکارہ اکثر اپنے شوہر کے ساتھ تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ انہوں نے گزشتہ روز اپنے شوہر کے ساتھ سالگرہ منائی جس کی تصاویر بھی انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کیں۔
تصاویر میں اداکارہ کو سیاہ رنگ کے بولڈ مغربی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے، جویریہ عباسی نے کیپشن میں مداحوں، خاندان اور دوستوں کا خاص شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سب نے انہیں جو پیار دیا ہے وہ اس کے لیے بہت شکرگزار ہیں اور انہیں سب سے بہت پیار ہے۔ اداکارہ کی پوسٹ پر مداح انہیں سالگرہ کی مبارکباد دیتے اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے نظر آئے۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ جویریہ عباسی نے پہلی شادی اداکار شمعون عباسی سے 1997 میں کی تھی، تاہم دونوں نے 2007 میں علیحدگی اختیار کرلی تھی۔ دونوں کی ایک بیٹی عنزیلہ عباسی ہے جو شادی شدہ ہے۔