آئی سی سی کا کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈز کے لیے نامزدگیوں کا اعلان، 2 پاکستانی پلیئرز بھی شامل

پیر 30 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز اور ویمنز کرکٹر آف دی ایئر 2024 ایوارڈ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کردیا ہے۔ آئی سی سی نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی20 کے لیے بھی الگ نامزدگیوں کا اعلان کیا ہے۔

مینز کرکٹر آف دی ایئر

آئی سی سی نے مینز کیٹیگری کے کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ کی نامزدگیوں کے لیے انگلینڈ کے ہیری بروک، انڈیا کے جسپریت بمراہ، آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ اور انگلینڈ کے جوئے روٹ کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک اور اعزاز صائم ایوب کے نام، آئی سی سی مینز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ کے لیے نامزد

ویمنز کرکٹر آف دی ایئر

آئی سی سی نے جنوبی افریقہ کی لاورا وولوارٹ، سری لنکا کی چماری اتھاپتھو، آسٹریلیا کی اینابیل سدرلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ایمیلیا کیر کو ویمنز کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا ہے۔

مینز او ڈی آئی کرکٹر آف دی ایئر

آئی سی سی نے مینز او ڈی آئی کرکٹر آف دی ایئر 2024 کے لیے سری لنکا کے وانندو ہراسانگا اور کوسال مینڈس، افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی اور ویسٹ انڈیز کے شرفین ردرفورڈ کو نامزد کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے ون ڈے، ٹی20 اور ٹیسٹ میں کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی

ویمنز او ڈی آئی کرکٹر آف دی ایئر

ویمنز او ڈی آئی کرکٹر آف دی ایئر کے لیے سری لنکا کی چماری اتھاپتھو، انڈیا کی سمرتی مندھانا، آسٹریلیا کی اینابیل سدرلینڈ اور جنوبی افریقہ کی لاورا وولوارٹ کے ناموں کو اعلان کیا گیا ہے۔

مینز ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر

آئی سی سی کی جانب سے مینز ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کے لیے انگلینڈ کے ہیری بروک، انڈیا کے جسپریت بمراہ، سری لنکا کے کمیندو مینڈس اور انگلینڈ کے جوئے روٹ کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بہترین کارکردگی پر حارث رؤف آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار

مینز ٹی20 کرکٹر آف دی ایئر

آئی سی سی نے مینز ٹی20 کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ کے لیے پاکستان کے بابر اعظم، آسٹریلیا ٹریوس ہیڈ، زمبابوے کے سکندر رضا اور انڈیا کے ارشدیپ سنگھ کو نامزد کیا ہے۔

ویمنز ٹی20 کرکٹر آف دی ایئر

آئی سی سی ویمنز ٹی20 کرکٹر آف دی ایئر کے لیے سری لنکا کی چماری اتھاپتھو، نیوزی لینڈ کی ایمیلیا کیر، آئرلینڈ کی اورلا پرینڈرگاسٹ اور جنوبی افریقہ کی لاورا وولوارٹ کو نامزد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا، افتتاحی میچ کراچی میں ہوگا

مینز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر

آئی سی سی نے پاکستان کے ابھرتے ہوئے بلے باز صائم ایوب کو مینز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کے لیے نامزد کیا ہے۔ صائم ایوب نے 2024 میں پاکستان کے لیے کھیلتے ہوئے 9 ایک روزہ میچز میں 515 رنز اسکور کیے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے انگلینڈ کے فاسٹ بولر گس اٹکنسن، سری لنکا کے کمیندو مینڈس اور ویسٹ انڈیز کے شمر جوزف کو بھی ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

ویمنز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر

آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کے لیے بھی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا ہے، جس کے مطابق جنوبی افریقہ کی انیری ڈرکسن اور اسکاٹ لینڈ کی سسکیا ہارلے کو نامزد کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بھارت کی شریانکا پٹیل اور آئر لینڈ کی فریا سارجنٹ کو بھی ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

ایوارڈز حاصل کرنے والوں کے ناموں کا اعلان جنوری کے آخر میں کیا جائےگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp