پنجاب کی نگران حکومت آئینی مشکلات سے دوچار، پی ٹی آئی کا صدر کو خط لکھنے کا فیصلہ

ہفتہ 15 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب کی نگران حکومت آئینی مشکلات سے دوچار ہے اور تحریک انصاف نے نگران حکومت کے 90 روز مکمل ہونے پر صدر مملکت کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پنجاب میں پرویز الٰہی کی حکومت ختم ہونے کے 90 روز مکمل ہوگئے ہیں۔

تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء فواد چوہدری صدرمملکت عارف علوی کو خط لکھیں گے جس میں کہا جائے گا کہ محسن نقوی کی نگران حکومت 3 ماہ کے لیے بنائی گئی تھی۔

نگران حکومت کی آئینی مدت 22 اپریل کو ختم ہو جائے گی، فواد چوہدری

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ محسن نقوی کی نگران حکومت کی آئینی مدت 22 اپریل کو مکمل ہو جائے گی جس کے بعد صدر مملکت سے درخواست کی جائے گی تحریک انصاف کی جانب سے متوقع طور پر بھجوائے جانے والے مکتوب کو ریفرنس کے طور پر سپریم کورٹ بھجوائیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اس معاملے پر خود بھی عدالت عظمیٰ سے استدعا کرے گی کیوں کہ 22 اپریل کے بعد نگران حکومت کی آئینی حیثیت ختم ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ سے استدعا کی جائے گی کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کی نگران حکومتیں الیکشن کروانے کے اپنے مینڈیٹ کو پورا کرنے میں ناکام ہو چکی ہیں اس لیے انتظامی معاملات کو چلانے کے لیے طریقہ کار واضح کیا جائے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ 22 اپریل کے بعد محسن نقوی اور ان کی کابینہ کے تمام اقدامات غیر آئینی اور غیر قانونی ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp