کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ شہر قائد میں آج مغرب سے قبل دھرنے ختم کروا دیے جائیں گے، جو نہیں ہٹے گا اسے قانون کے مطابق ہٹائیں گے،کراچی والوں نے 3 دن بہت بھگتا اب سختی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی دھرنے میں پکوڑنے نہ ملنے پر جماعت اسلامی کے کارکنان گورنر ہاؤس کے گیٹ پر پہنچ گئے
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ کراچی میں دھرنے دینے والوں سے بات ہوگئی ہے، دھرنے والوں کی مہربانی کہ بڑی شاہراہوں کو کھول دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی دھرنے آج شام کو ختم ہو جائیں گے، رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ
انہوں نے کہا کہ کراچی والوں نے 3 دن بہت بھگتا اب سختی کریں گے، جو نہیں ہٹے گا اسے قانون کے مطابق ہٹائیں گے،احتجاج کے نام پر پورے شہر کو مفلوج کرنا ٹھیک نہیں،ہم رات تک ان سے مزاکرات کرتے رہے ہیں، مذہبی جماعت کے علما نے بھی کہا ہے کہ سڑک بند نہیں ہونی چاہیے، کسی نے سڑک بند کرنے اور قانون کو ہاتھ میں لینےکی کوشش کی تو بھرپور نمٹیں گے۔
چند دنوں میں اچھے ایس ایچ اوز کی تعیناتیاں ہوں گی، اسٹریٹ کرائم میں 24 فیص دکمی آئی ہے، چوری شدہ 550 سوگاڑیاں، موٹرسائیکلیں برآمد کرکے مالکان کے حوالے کی جاچکی ہیں۔