طلبہ کے لیے خوشخبری، موسم سرما کی چھٹیوں میں توسیع کا اعلان

پیر 30 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا حکومت نے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات بڑھانے کا اعلان کردیا۔

محکمہ تعلیم سے جاری اعلامیہ کے مطابق خیبرپختونخوا کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکولز 6 جنوری تک بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل صوبائی محکمہ تعلیم نے 31 دسمبر تک موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کیا تھا۔

اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں موسم سرما کی تعطیلات 23 دسمبر سے 31 دسمبر تک جب کہ پہاڑی علاقوں میں 23 دسمبر سے 29 فروری 2024 تک ہوں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp