گداگری کے لیے سعودی عرب جانے کی کوشش کرنے والی 2 خواتین گرفتار

پیر 30 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے کراچی سے گداگری کے لیے سعودی عرب جانے کی کوشش کرنے والی 2  خواتین کو آف لوڈ کر کے گرفتار کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: عمرے کی آڑ میں گداگری کے لیے سعودی عرب جانیوالے 4 مسافر گرفتار

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق پیر کے روز کراچی ایئر پورٹ سے سعودی عرب جانے کی کوشش کرنے والے 2 گداگر خواتین کو گرفتار کیا، جن کی شناخت ایشا دیوی اور نشو کماری کے نام سے ہوئی ہے۔

گرفتار ملزمان وزٹ ویزے پر سعودی عرب جا رہی تھیں، ایشا دیوی کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا جو اس سے قبل بھی سعودی عرب میں بھیک مانگنے میں ملوث رہی ہے، ملزمہ کو بھیک مانگنے پر سعودی عرب میں گرفتار کرکے پاکستان ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔

دوسری جانب ملزمہ نشو کماری سعودی عرب جانے کے حوالے سے امیگریشن حکام کو مطمئن نہ کرسکی، نشو کماری کے پاس سعودی عرب کے سفری اخراجات کے لیے بھی رقم موجود نہ تھی۔

یہ بھی پڑھیں: میرے علاقے میں صرف میں بھیک مانگوں گی، گداگر عدالت پہنچ گئی

دونوں گرفتار ملزمان کا تعلق کراچی سے ہے، جنہیں گرفتار کرکے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

کم عمر بچوں کا انٹرنیٹ کا غلط استعمال روکنے کے لیے حکومت کیا کررہی ہے؟

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

پی ٹی آئی میں اختلافات: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور علی امین گنڈاپور آمنے سامنے، وجہ کیا ہے؟

افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا مؤثر جواب، خیبرپختونخوا کے عوام کا افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟