عمران خان سے میری ملاقات کے معاملے پر پی ٹی آئی اور جے یو آئی میں مخالفت موجود ہے، مولانا فضل الرحمان

پیر 30 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان تلخیاں کم ہوئی ہیں، عمران خان نے ملاقات کا پیغام بھیجا تو مشاورت کریں گے، تاہم اس ملاقات کے معاملے پر میری مخالفت تحریک انصاف اور جے یو آئی دونوں میں موجود ہے۔

صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان کی جانب سے ابھی تک ملاقات کا کوئی پیغام نہیں بھیجا گیا۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان نے ملنے کی خواہش ظاہر کی تو سوچ سمجھ کر فیصلہ کروں گا، فضل الرحمان

انہوں نے کہاکہ جے یو آئی اب صرف اپنی سیاست کرےگی، 26ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر مذاکرات کرکے آئین، جمہوریت اور بنیادی انسانی حقوق کو محفوظ کیا۔

انہوں نے کہاکہ آئینی ترمیم کے وقت عمران خان کی پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کرائی، تحریک انصاف کے لوگوں کی گفتگو دیکھ کر مشورہ دیا تھا کہ ووٹ نہ دیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ پی ٹی آئی کو سول نافرمانی کی تعریف کا بھی پتا نہیں، ایک صوبے کا وزیراعلیٰ اگر سول نافرمانی کرےگا تو یہ اس کے حلف کی خلاف ورزی ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں حالات خراب ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے اس موقع پر پاکستان اور افغانستان کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ افغانستان سے متعلق پالیسیوں پر ہمیں تشویش ہے، ایک وقت میں جب ہمارا وفد افغانستان میں تھا، تب حملہ کیوں کیا گیا؟

یہ بھی پڑھیں کیا مولانا فضل الرحمان عمران خان کی رہائی کے لیے کوششیں کررہے ہیں؟

سربراہ جے یو آئی نے کہاکہ افغانستان کے ساتھ معاملات کا حل نکالا جاسکتا ہے، اسٹیبلشمنٹ کو سوچنا چاہیے پہلے لوگ ان کےخلاف بات نہیں سنتے تھے، آج حق میں نہیں سنتے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp