جنوبی وزیرستان، سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 8 دہشت گرد ہلاک کر دیے، 2 جوان شہید

ہفتہ 15 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے زرملان میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر آپریشن کیا ہے جس کے نتیجے میں 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 اہلکار بھی شہید ہو گئے ہیں۔

شہید ہونے والے اہلکاروں کی فائل فوٹوز

 

ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں سرگرم رہے۔

فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے اہلکاروں میں لانس نائیک شعیب علی اور سپاہی رفیع اللہ شامل ہیں جنہوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

واقعے کے بعد علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ رہ جانے والے دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا جا سکے۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp