شام کے نئے وزیر خارجہ پہلا غیرملکی سرکاری دورہ سعودی عرب کا کریں گے

منگل 31 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شام کے نئے وزیر خارجہ اسد حسن الشیبانی نے جلد ہی سعودی عرب کا دورہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وزیر خارجہ اسد حسن شیبانی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ کی طرف سے دورے کی دعوت قبول کرلی ہے، یہ ان کا پہلا سرکاری غیرملکی دورہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: شام میں آئین کی تشکیل نو اور انتخابات میں 4 سال لگ سکتے ہیں، احمد الشرع

اپنے کویتی ہم منصب عبداللہ الیحییٰ کے ساتھ دمشق میں ایک نیوز کانفرنس میں انہوں نے بتایا کہ وہ نئے سال کے پہلے ہفتے میں دورہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے کویت سے بھی دمشق میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھولنے اور شام کے ساتھ دوطرفہ تعلقات بحال کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

الشیبانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پوسٹ میں کہا، ’میں اپنے پہلے سرکاری دورے کے موقع پر اپنے ملک کی نمائندگی کرنے کا اعزاز حاصل کر رہا ہوں، ہم مملکت میں اپنے بھائیوں کے ساتھ تمام شعبوں میں تزویراتی تعلقات استوار کرنے کے منتظر ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: شام میں اسرائیل کے ڈیرے کب تک رہیں گے، وقت کے ساتھ بدلتی صیہونی سرحدیں

انہوں نے اپنے متوقع دورہ سعودی عرب کو خیرسگالی کا استعارہ قرار دیا اور اسے بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد خطے میں شام کے کردار کی بحالی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔

واضح رہے کہ شام کی عبوری حکومت نے اسد حسن الشیبانی کو 21 دسمبر کو وزیر خارجہ مقرر کیا تھا۔ دوسری جانب، کویتی وزیر خارجہ کے حالیہ دورہ شام کو خطے میں اہمیت کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں شامی سفارتخانے نے نئی حکومت کا پرچم لہرا دیا

اپنے دورے کے دوران کویتی وزیر خارجہ نے شام کے عبوری حکمران احمد الشرع سے ملاقات کی۔ اس موقع پر خلیجی تعاون کونسل  کے سیکریٹری جنرل جاسم محمد آل بدیوی بھی موجود تھے۔

کویتی وزیر خارجہ نے عالمی برادری سے شام پر عائد پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کویتی قیادت نے شام میں ہنگامی بنیاد پر امداد کی فراہمی کی بھی اپیل کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟