کرسمس جزیرے اور نیوزی لینڈ سے سال 2025 کا آغاز، رنگا رنگ تقریبات سے استقبال

منگل 31 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ آج سال 2024 کا آخری دن(31 دسمبر) ہے اور دنیا بھر میں کروڑوں لوگ نئے سال (2025) کو خوش آمدید کہنے کی تیاری کررہے ہیں، ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ ہر خطہ زمین کی گردش اور ٹائم زون بھی مختلف ہیں، ایسے میں دنیا کے کچھ حصوں میں نئے سال کا آغاز اب سے کچھ دیر قبل ہوگیا ہے

کرسمس جزیرہ ، نیوزی لینڈ

2025  کا آغاز جمہوریہ کریباتی میں کرسمس جزیرہ (کریتیماتی) پر ہوگیا ہے، کرسمس جزیرہ بحرالکاہل کا ایک چھوٹا جزیرہ ہے، یہاں انڈین اسٹینڈرڈ ٹائم کے مطابق نیا سال آج شام 3 بجکر 30 منٹ پر ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیا سال اور نئی سیاسی چالیں

نیوزی لینڈ کے چیتھم جزائر میں ایسٹرن اسٹینڈر ٹائم کے مطابق 3 بجکر 45 منٹ پرنیا سال شروع ہوگیا ہے، نیوزی لینڈ کے بڑے شہر آکلینڈ اور ویلنگٹن میں بھی، انڈین اسٹینڈرڈ ٹائم کے 4 بجکر 30 منٹ پر نئے سال کا آغاز ہوگیا ہے۔

 نئے سال کی آمد پر آکلینڈ میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا ہے اور اسکائی ٹاور روشنیوں سے جگمگا اٹھا ہے۔

آکلینڈ میں سال نو کے جشن میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود ہے جو آتشبازی سے محظوظ ہو رہی ہے جبکہ نیوزی لینڈ کے دیگر شہروں میں بھی نئے سال کا شاندار جشن منایا جا رہا ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں بھی سال 2024 کا سورج غروب ہوگیا ہے، پاکستان میں نئے سال کا آغاز رات 12 بجے ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp