حکومت نے سال نو پر عوام کو تحفہ دیتے ہوئے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں کمی کردی۔
یہ بھی پڑھیں ایل پی جی کی قیمت میں 7 روپے 31 پیسے فی کلو اضافے کا اعلان
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلو ایل پی جی کی قیمت میں 4 روپے 2 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 250.28 روپے ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایل پی جی کے 11.8 کلوگرام کے گھریلو سلنڈر میں 47 روپے 43 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں اوگرا نے ایل پی جی سلنڈرز کی خرید و فروخت پر پابندی کیوں عائد کی؟
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت جنوری کے لیے 2953.36 روپے مقرر کی گئی ہے۔