بیٹریوں کے حوالے سے شہری اکثر پریشانی کا سامنا کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ اگر خوش قسمتی سے اچھی بیٹری ملی تو ٹھیک ورنہ وہ مارکیٹ کے چکر ہی لگاتے رہتے ہیں۔
اس حوالے سے وی نیوز نے ایک سروے کیا اور جاننے کی کوشش کی کہ لیتھیم بیٹریز اور عام بیٹریوں میں سے کون سی زیادہ بہتر ثابت ہوتی ہے۔
کراچی کے علاقے شیرشاہ میں بیٹریوں کے کاروبار سے وابستہ محمد بلال نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ڈرائی بیٹریز کا کام کرتے ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ یہ دیرپا ہوتی ہیں۔ بیٹریوں کے حوالے سے مزید تفصیلات جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں۔