پاکستان قبرص کے معاملے پر ترکیہ کے مؤقف کی حمایت کرتا ہے، وزیراعظم شہباز شریف

بدھ 29 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترکیہ نے ہمیشہ کشمیر کے معاملے پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت کی ہے، پاکستان بھی قبرص کے معاملے پر ترکیے کے مؤقف کی حمایت کرتا ہے۔

ترکیہ کے 102ویں قومی دن کے موقع پر اسلام آباد میں ترک سفارتخانے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ترکیہ کی ترقی و خوشحالی کا سفر قابلِ فخر کامیابیوں سے عبارت ہے، پاکستانیوں کے دل ترک بہن بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ کمال اتاترک نے جدید ترکیہ کی بنیاد رکھی، جبکہ رجب طیب ایردوان کی قیادت میں ترکیے ترقی کے نئے منازل طے کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ترک بھائیوں کی کامیابیوں پر فخر ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر مبارکباد

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات مذہبی و ثقافتی رنگوں سے جڑے ہیں، پاکستان کے 1947 سے ترکیہ کے ساتھ برادرانہ تعلقات ہیں۔ ترک صدر کی غیر معمولی قیادت میں ترکیے جدت، تہذیب اور ثقافت کا حسین امتزاج بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں چار دن میں دشمن کو سبق سکھایا، جنگ کے دوران ترکیہ کی قیادت چٹان کی طرح پاکستان کے ساتھ کھڑی رہی۔ دونوں ممالک یک جان دو قالب ہیں۔ 2010 کے سیلاب کے بعد ترک صدر اظہارِ یکجہتی کے لیے پاکستان آئے، ترکیہ نے سیلاب کے دوران دل کھول کر پاکستان کی مدد کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ترکیہ نے پنجاب اور سندھ میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں اسپتال، تعلیمی ادارے اور گھر تعمیر کیے۔ عرفان نذیر اوغلو پاکستان اور ترکیہ دونوں کے سفیر ہیں۔ ترکیہ نے ہمیشہ کشمیر اور فلسطین کے حوالے سے پاکستان کے مؤقف کی حمایت کی، اور پاکستان بھی قبرص کے حوالے سے ترکیہ کے مؤقف کی حمایت کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ترک قوم کی استقامت دنیا بھر کے لیے مشعلِ راہ ہے، ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر صدر آصف زرداری کا پیغام

اس سے قبل وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ترکیہ کے 102ویں یومِ جمہوریہ کے موقع پر صدر رجب طیب ایردوان اور ترکیہ کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کے ساتھ وہ بھی اس پُرمسرت موقع پر ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر محسوس کر رہے ہیں۔

وزیراعظم نے صدر ایردوان کی جرأت مندانہ اور متحرک قیادت میں ترکیہ کی شاندار تبدیلی اور معاشی بحالی کو عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کرنے کے قابل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ عقیدے، تاریخ اور بھائی چارے کے مضبوط بندھن سے جڑے ہیں، جو وقت اور جغرافیہ کی قید سے بالاتر ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات صدر ایردوان کی مدبرانہ رہنمائی میں اسٹریٹجک شراکت داری کے نئے دور میں داخل ہو گئے ہیں اور مشترکہ مفاد کے تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے مل کر کوششیں جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عالمی برادری کی اسلام آباد کچہری میں خود کش حملے کی شدید مذمت

دو ثقافتوں کے میلے کا تیسرا ایڈیشن ریاض میں شیڈول، چین مہمان خصوصی ہوگا

صدر مملکت اور وزیراعظم کا دہشتگردوں و سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

افغانی پاکستان کے غدار، فوری نکالا جائے، اسلام آباد حملے کے زخمیوں کا ردعمل

نیب اور این سی اے کا منی لانڈرنگ اور کرپشن کے خاتمے کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق

ویڈیو

اسلام آباد میں خود کش دھماکا، وانا کیڈٹ کالج پر بھی وار، آخر یہ ہو کیا رہا ہے؟

چاندی کی بڑھتی قیمت، کیا چاندی سونے کی جگہ لے رہی ہے؟

پنجاب اسمبلی کے باہر پنجاب بھر سے آئے نابینا شہریوں کا دھرنا

کالم / تجزیہ

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ

کتابوں کا سحر اور نثار عزیز بٹ

ہمارے انورؔ مسعود