ہانگ کانگ، سنگا پور،ملائیشیا اور فلپائن سمیت متعدد ایشائی ممالک میں سال 2025 کو خوش آمدید کہا گیا اور آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں سال نو کا رنگا رنگ آغاز، جگہ جگہ تقریبات، آتش بازی کا بھرپور مظاہرہ
غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین میں نئے سال کی آمد سے قبل صدر شی جن پنگ نے قوم سے خطاب میں ملکی معیشت کے درست سمت میں گامزن ہونے کے حوالے سے عوام کو اعتماد میں لیا۔
جنوبی کوریا میں سال نو پر سوگ کا سماں
جنوبی کوریا میں نئے سال کا جشن طیارہ حادثے کے باعث روایتی جوش و خروش سے نہیں منایا گیا۔
یاد رہے کہ 29 دسمبر کو موان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طیارہ تباہ ہونے کے نتیجے میں 179 افراد کی موت ہوگئی تھی جبکہ واقعہ کے بعد ملک میں 7 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیے: کرسمس جزیرے اور نیوزی لینڈ سے سال 2025 کا آغاز، رنگا رنگ تقریبات سے استقبال
دارالحکومت سیول کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ نئے سال کا آغاز گھنٹی بجا کر اور حادثے میں مرنے والوں کی یاد میں خاموشی اختیار کرکے کیا جائے گا۔