انجیلینا جولی اور بریڈپٹ کے درمیان طویل قانونی جنگ کا اصل سبب کیا نکلا؟

بدھ 1 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ انجیلینا جولی اور اداکار بریڈپٹ کے درمیان طویل قانونی جنگ کے بعد بالآخر طلاق کے معاملے میں تصفیے کا معاہدہ ہوگیا ہے۔

انجیلینا جولی کے وکیل نے معاہدے کے بعد اداکارہ کے حوالے سے کہا کہ وہ اس معاہدے سے خوش ہیں۔ یہ معاہدہ لاس اینجلس کے سُپیریئر کورٹ میں طے پایا ہے۔

یہ بھی پڑھیےجوان لڑکیوں سے معاشقے لڑانے والے سینیئر ہالی ووڈ اداکار

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس تنازع کی غیرمعمولی طوالت کی وجہ بچوں کی حوالگی اور جائیداد کی تقسیم تھی تاہم طلاق کے 8 سال بعد طے پانے والے اس معاہدے کے نکات خفیہ رکھے گئے ہیں۔

انجیلینا جولی اور بریڈپٹ 2005 کے بعد ایک ساتھ دیکھے گئے مگر انہوں نے شادی کا باقاعدہ فیصلہ 2014 میں کیا۔ یہ شادی زیادہ دیر نہیں چل سکی اور محض 2سال بعد 2016 میں انجیلینا نے بریڈپٹ سے علیحدگی اختیار کرنے کے لیے عدالت سے رُجوع کیا۔

یہ بھی پڑھیےکیا انجلینا جولی بڑھاپے سے خفا ہیں؟

2018 میں عدالت میں دونوں کی علیحدگی ہوئی تاہم بچوں کی کسٹڈی اور جائیداد کی تقسیم ایسے قانونی معاملات تھے جس کی وجہ سے ہالی ووڈ کی اس مشہور جوڑی کا تنازع طوالت اختیار کرتا رہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی 31 دسمبر سے پہلے دورہ پاکستان کی تیاریاں

فلسطین سے متعلق پاکستان کی پالیسی واضح، غزہ امن منصوبے پر سیاست نہ کی جائے، اسحاق ڈار

قومی اسمبلی اجلاس سے پاکستان پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، پنجاب حکومت کے رویے پر تحفظات

آزاد کشمیر حکومت نے عوامی ایکشن کمیٹی کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دے دی

امریکا کی کوئٹہ میں ایف سی ہیڈکوارٹرز کے قریب دہشتگرد حملے کی شدید مذمت

ویڈیو

’صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے میں پاکستان نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے‘

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

کالم / تجزیہ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟

سیزیرین کے بعد طبعی زچگی اور مصنوعی دردِ زہ