2025: ترک صدر اردوان نے شام اور فلسطین سے متعلق اپنی ترجیحات کا اعلان کردیا

بدھ 1 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے نئے سال کے آغاز پر پیغام دیتے ہوئے اپنی ترجیحات اور عزائم کا اعلان کردیا ہے۔

ترک صدر نے اپنے پیغام میں ترکیہ کے علاوہ شام اور فلسطین میں بھی امن و استحکام کی بحالی کے لیے کوششوں کو فروغ دینے کا اعلان کیا۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم شام میں آنے والے وقت میں دیرپا امن، استحکام اور معاشی خوش حالی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔

ایکس پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہم غزہ اور دوسرے فلسطینی علاقوں میں 15 مہینوں سے جاری قتل عام ختم کرانے اور وہاں امن قائم کرنے کے لیے بھرپور کوشش کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:ترک فوج فلسطینیوں کی مدد کے لیے اسرائیل میں داخل ہوسکتی ہے، رجب طیب اردوان

دہشت گردی کے خلاف اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ ترکیہ اور پورے خطے کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے لیے اقدامات کریں گے۔

طیب اردوان نے نئے سال سے متعلق اپنے پیغام میں یوکرین اور روس کے درمیان جاری تنازعے کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ ہماری ترجیح رہی ہے کہ بحیرہ احمر کے علاقے میں ہمارے ہمسائے، یوکرین اور روس کے درمیان جنگ امن پر ختم ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ