ترک فوج فلسطینیوں کی مدد کے لیے اسرائیل میں داخل ہوسکتی ہے، رجب طیب اردوان

پیر 29 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ ترکیہ کی فوج فلسطینیوں کی مدد کے لیے اسرائیل میں داخل ہوسکتی ہے۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے اتوار کو برسراقتدار اے کے پارٹی کے اجلاس سے خطاب میں ترک دفاعی صنعت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمیں اتنا مضبوط ہونا چاہیے کہ اسرائیل فلسطین میں جارحیت نہ کرسکے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل ایک دہشتگرد ریاست، نیتن یاہو کا اختتام قریب ہے، ترک صدر اردوان

انہوں نے کہا کہ ماضی میں ترک فوج نگورنو کاراباخ اور لیبیا میں داخل ہوئی، ہوسکتا ہے کہ اسرائیل میں بھی ہمیں ایسا ہی کرنا پڑے، ہمارے پاس ایسا نہ کرنے کی کوئی وجہ نہیں، ہمیں مضبوط رہنا ہوگا تاکہ ہم یہ قدم اٹھا سکیں۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز  نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر ترک صدر کی کی دھمکی کا جواب دیتے ہوئے کہا، ’اردوان صدام حسین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اسرائیل پر حملہ کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں، انہیں صرف یہ یاد رکھنا چاہیے کہ وہاں کیا ہوا تھا اور وہ کیسے ختم ہوا تھا۔‘

یہ بھی پڑھیں: ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کردیے

اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کے بعد ترکیہ نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کردیے تھے اور اپنے سفیر کو واپس بلا لیا تھا۔ غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف ترک صدر رجب طیب اردوان اپنے متعدد بیانات میں اسرائیل پر نسل کشی کا الزام عائد کرچکے ہیں اور وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کو ہٹلر قرار دے چکے ہیں۔

واضح رہے کہ 2020ء میں آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان نگورنو کاراباخ مسلح تنازع میں ترکیہ نے آذربائیجان کو فوجی تعاون پیش کیا تھا۔ 2020ء میں ہی ترکیہ نے اقوام متحدہ کی جانب سے تسلیم کردہ لیبیا حکومت سے معاہدے کے بعد ایک سال کے لیے ترک فوج کی لیبیا میں تعیناتی کی منظوری دی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا مریم نواز مستقبل کی وزیراعظم ہوں گی؟ پنجاب کے شہریوں کی رائے سامنے آگئی

13 سالہ اقتدار کے باوجود پی ٹی آئی لنڈی کوتل میں کوئی بڑا ترقیاتی منصوبہ شروع نہ کر سکی، شہری مایوس

مہمند میں ایک لاکھ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر، پی ٹی آئی 13 سال میں ایک جامعہ بھی نہ بناسکی

شادی کی تقریب میں جنرل (ر) باجوہ سے بیرسٹر گوہر اور اسد قیصر کی ملاقات نے نئی بحث چھیڑ دی

خیبرپختونخوا پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کے معاملے پر محکمہ خزانہ کو کیا اعتراضات ہیں؟

ویڈیو

کیا مریم نواز مستقبل کی وزیراعظم ہوں گی؟ پنجاب کے شہریوں کی رائے سامنے آگئی

13 سالہ اقتدار کے باوجود پی ٹی آئی لنڈی کوتل میں کوئی بڑا ترقیاتی منصوبہ شروع نہ کر سکی، شہری مایوس

مہمند میں ایک لاکھ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر، پی ٹی آئی 13 سال میں ایک جامعہ بھی نہ بناسکی

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا