انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے۔ نئی رینکنگ میں اسٹار بلے باز بابر اعظم کی تنزلی جبکہ سعود شکیل کی ترقی ہوئی ہے۔
سعود شکیل ٹیسٹ رینکنگ میں 3 درجہ ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آگئے ہیں جو ان کے کیریئر کی اب تک کی بہترین پوزیشن ہے۔ دوسری جانب، پاکستانی اسٹار بلے باز بابر اعظم 2 درجہ تنزلی کے بعد اب 17ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی کا کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈز کے لیے نامزدگیوں کا اعلان، 2 پاکستانی پلیئرز بھی شامل
بلے بازوں کی ٹیسٹ رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ اور ہیری بروک پہلی اور دوسری پوزیشن پر ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن تیسرے نمبر پر ہیں۔
بولرز میں بھارت کے جسپریت بمراہ 907 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر برقرار ہیں۔ پاکستان کے نسیم شاہ 6 درجہ ترقی کے بعد 33ویں نمبر پر آگئے ہیں نعمان علی ایک درجہ نیچے چلے گئے ہیں، شاہین آفریدی بھی تنزلی کے بعد 18ویں نمبر آگئے ہیں۔