نوشہرہ میں واقع فیکٹری میں چینی انجینیئر کی ہلاکت کا معاملہ کیا ہے؟

بدھ 1 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نوشہرہ کے علاقے مصری بانڈہ میں واقع فیکٹری کی مشین میں پھنس کر شدید زخمی ہونیوالے چینی انجینیئر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان ہیلی کاپٹر حادثہ: روس نے اپنے شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی

جنرل مینجر زیڈ آر کے گروپ عارف عالم کے مطابق چینی انجینیئر کام کے دوران حادثے کا شکار ہو کر ہلاک ہوگئے تھے، ان کی نعش پوسٹ مارٹم کے لیے قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ منتقل کردی گئی تھی۔

نوشہرہ پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم کے بعد ضروری کارروائی مکمل کرتے ہوئے ہلاک ہونیوالے چینی انجینیئر کے تابوت کو اسپتال سے اسلام آباد میں واقع چینی سفارت خانے روانہ کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی سے گلگت جانے والی بس کو حادثہ، 3 مسافر جاں بحق

نوشہرہ میں قائم زیڈ آر کے گروپ کی فیکٹری میں 45 سالہ چینی انجینیئر گاؤ شین گاؤ سمیت 39 چینی شہری کام کرتے تھے، پولیس نے اس جان لیوا حادثے میں کسی سازشی نظریے کو مسترد کردیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp