شمالی وزیرستان ہیلی کاپٹر حادثہ: روس نے اپنے شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی

منگل 1 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

روسی سفارت خانے 28 ستمبر کو شمالی وزیرستان میں ہوئے ہیلی کاپٹر اپنے 2 شہریوں اور ایک بیلاروسی کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان: ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 6 افراد ہلاک، 8 زخمی

منگل کو روس کے سفارت خانے کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں واقع روسی سفارت خانے کی جانب سے نہایت افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ 28 ستمبر کو شمالی وزیرستان خیبر پختونخواہ میں پیش آنے والے حادثے میں ہیلی کاپٹر میں سوار 2 روسی شہریوں نکولائی ریباکووچ اور سیمویل مردوئین اور ایک بیلا روسی پائلٹ سرگئی کوشیلوف کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ہم اس حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کے اہل خانہ اور احباب سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔

مزید پڑھیے: شمالی وزیرستان میں ہیلی کاپٹر حادثہ، وجہ کیا بنی؟

یاد رہے کہ شمالی وزیرستان میں ماڑی پیٹرولیم کمپنی کا چارٹرڈ ہیلی کاپٹر، شیوہ آئل فیلڈ کے نزدیک 28  ستمبر کو ٹیک آف کرتے ہی تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا تھا جس میں عملے سمیت 14 افراد سوار تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

دیامیر بھاشا ڈیم کا 4500 میگاواٹ بجلی منصوبہ منسوخ نہیں ہوا، وزارتِ اقتصادی امور نے گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کردیا

جنوبی خیبر پختونخوا میں ریاستی رِٹ کی بحالی، متوازی طاقت کے مراکز کے خلاف فیصلہ کن کارروائی

’دنیا کے رنگ نرالے‘ امریکا میں روبوٹ ویٹر نے بھی ٹِپ مانگ لی

ایلینز کی تلاش میں انسان کا سب سے بڑا قدم، دنیا کی طاقتور ترین دوربین کی تیاری جاری

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں