9مئی واقعات میں ملوث 19 مجرمان کے لیے معافی کا اعلان بڑی پیش رفت نہیں، بیرسٹر گوہر

جمعرات 2 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ وہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث 19 مجرمان کے لیے معافی کے اعلان کو بڑی پیش رفت نہیں سمجھتے۔

میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا موقف تبدیل نہیں ہوا ہے۔ پی ٹی آئی آج بھی سمجھتی ہے کہ کسی سویلین کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل غیرآئینی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہ اچھی بات ہے کہ  جنہیں معافی ملی، وہ لوگ اپنے گھروں کو چلے گئے ہیں لیکن فوجی عدالتوں کی طرف سے ان پر جرم کا الزام بھی نہیں ہونا چاہئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں بھی ہے اور اگر وہاں سے فیصلہ آتا ہے کہ ملٹری کورٹس سویلینز کا ٹرائل نہیں کرسکتیں تو پھر فوجی عدالتوں کے فیصلے ختم ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے:سانحہ 9 مئی کے 19 مجرمان کی سزاؤں میں معافی کا اعلان کردیا گیا

آج حکومت کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کی دوسری نشست سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت اپنے مطالبات پیش کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ وہ مذاکرات کے لیے سنجیدگی اور نیک نیتی کے ساتھ بیٹھیں اور ملک کے فائدے کے لیے مذاکرات کامیاب ہونے چاہئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نائجیریا: مسلح افراد کا ایک ہفتے میں دوسری بار اسکول پر حملہ، 215 طلبا اغوا

جی 20 سربراہان اجلاس: امریکی بائیکاٹ کے باوجود متفقہ اعلامیے کا مسودہ تیار

کراچی میں ای چالان کے بعد روبوٹ کارز ٹریفک کا انتظام سنبھالنے کے لیے میدان میں آگئیں

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

‘شہر کی ترقی کے لیے ایک ہیں،’ باہمی تناؤ کے باوجود ٹرمپ اور زہران ممدانی کی خوشگوار ملاقات

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت