سانحہ 9 مئی کے 19 مجرمان کی سزاؤں میں معافی کا اعلان کردیا گیا

جمعرات 2 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سانحہ 9 مئی 2023 کے 19 مجرمان کی سزاؤں میں معافی کا اعلان کردیا گیا۔

واضح رہے کہ سانحہ 9 مئی کے مجرموں نے سزاؤں پر عمل درآمد کے دوران، اپنا قانونی حق استعمال کرتے ہوئے  رحم اور معافی کی پٹیشنز دائر کی تھیں۔

پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق  مجموعی طورپر67 مجرمان نے رحم کی پٹیشنز دائر کی تھیں۔ 48 پٹیشنز کو قانونی کارروائی کے لیے ’کورٹس آف اپیل‘ میں نظرثانی کے لیے ارسال کیا گیا۔

سانحہ 9 مئی، معافی پانے والے مجرمان

 19 مجرمان جن کی سزائیں معاف کی گئی ہیں ان کے نام مندرجہ ذیل ہیں:

1۔ محمد ایاز ولد صاحبزادہ خان

2۔سمیع اللہ ولد میرداد خان

3۔لئیق احمد ولد منظور احمد

4۔امجد علی ولد منظور احمد

5۔یاسر نواز ولد امیر نواز خان

6۔سِیعد عالم ولد معاذاللہ خان

7۔زاہدخان ولد محمد نبی

8۔محمد سلیمان ولد سِیعد غنی جان

 9۔  حمزہ شریف ولد محمد اعظم

10۔ محمد سلمان ولد زاہد نثار

11۔ اشعر بٹ ولد محمد ارشد بٹ

 12۔ محمد وقاص ولد ملک محمد خلیل

13۔ سفیان ادریس ولد ادریس احمد

14۔منیب احمد ولد نوید احمد بٹ

15۔ محمد احمد ولد محمد نذیر

16۔ محمد نواز ولد عبدالصمد

17۔ محمد علی ولد محمد بوٹا

18۔ محمد بلاول ولد منظور حسین

19۔ محمد الیاس ولد محمد فضل حلیم

ترجمان پاک فوج کے مطابق  19مجرمان کی پٹیشنز کو خالصتاً انسانی بنیادوں پر قانون کے مطابق منظور کیا گیا۔ ان مجرمان کوضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد رہا کیا جا رہا ہے۔ دائر کی گئی رحم کی  دیگر پٹیشنوں پر عملدرآمد مقررہ مدت میں قانون کے مطابق کیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق دیگر تمام مجرمان کے پاس بھی اپیل کرنے اور قانون اور آئین کے مطابق دیگر قانونی حقوق برقرار ہیں۔

’سزاؤں کی معافی ہمارے منصفافہ قانونی عمل اور انصاف کی مضبوطی کا ثبوت ہے۔ یہ نظام ہمدردی اور رحم کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انصاف کی فراہمی کو یقینی بناتا ہے۔

یاد رہے کہ  اس سے قبل اپریل 2024 میں قانون کے مطابق انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 20 مجرمان کی رہائی کا حکم صادر کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافہ، وجوہات کیا ہیں؟

پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی جوڈیشل کمیٹی قائم، یہ کیسے کام کرے گی اور اس کے اختیارات کیا ہوں گے؟

پیپلز پارٹی کا 40 برس بعد مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان، بلاول بھٹو کے لیے یہ سیاسی امتحان کتنا اہم؟

ایرانی حکومت ہوش مندی سے کام لے ورنہ پورا خطہ پہلے سے زیادہ امریکی گرفت میں چلا جائےگا، منصور جعفر

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!