تشدد کیس: اداکارہ نرگس اور شوہر کے درمیان صلح ہوگئی، مگر کیسے؟

جمعرات 2 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اداکارہ نرگس نے اور شوہر انسپکٹر ماجد بشیر کے درمیان صلح ہو گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، دونوں فریقین کی جانب سے باہمی رضا مندی سے صلح نامہ لاہور کی سیشن عدالت میں جمع کروایا گیا ہے، جس کے بعد شوہر ماجد بشیر نے عدالت سے عبوری ضمانت کی درخواست بھی واپس لے لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ نرگس پر تشدد، شوہر کے خلاف مقدمہ درج

صلح نامے کے حوالے سے اداکارہ نرگس کے وکیل نے میڈیا کو بتایا کہ دونوں فریقین کے بڑوں نے باہمی رضامندی سے معاہدہ کروایا ہے، بڑوں کے کہنے پر اداکارہ نے شوہر کو معاف کردیا ہے، اب کوئی فریق معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کرے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں اداکارہ نرگس پر شوہر ماجد بشیر کے مبینہ تشدد سے متعلق اطلاعات سامنے آئی تھیں، جس کے بعد لاہور پولیس نے اداکارہ غزالہ عرف نرگس کی مدعیت میں شوہر ماجد بشیر کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ درج کیا تھا۔ اداکارہ کے شوہر نے مقدمہ درج ہونے کے بعد اگلے روز ہی عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کرلی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: 10 سے زائد یوٹیوبرز کے لیے بُری خبر، اداکارہ نرگس نے ایف آئی آر درج کرادی

واضح رہے کہ اداکارہ نرگس نے چند سال قبل انسپکٹر ماجد بشیر سے شادی کی تھی۔ اداکارہ نے شادی کے بعد شوبز کی دنیا کو خیرباد کہہ دیا تھا۔ وہ گزشتہ چند سالوں سے لاہور میں بیوٹی سیلون چلارہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp