پاکستان کی معروف اسٹیج اداکارہ نرگس پر تشدد کرنے کے الزام میں ان کے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: معروف اسٹیج اداکارہ نرگس پر شوہر کا مبینہ تشدد
لاہور پولیس کے مطابق پولیس کی جانب سے اداکارہ غزالہ عرف نرگس کی مدعیت میں شوہر ماجد بشیر کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں تشدد اور گن پوائنٹ پر جان سے مارنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ نرگس پر ان کے شوہر کے مبینہ تشدد کی اطلاع اداکارہ کے بھائی خرم بھٹی نے ون فائیو پر دی تھی جس کے بعد پولیس ایڈن سٹی میں واقع اداکارہ کے گھر پہنچی۔
پولیس کےمطابق اداکارہ نرگس کو ان کےشوہر انسپکٹر ماجد بشیر نے مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ دونوں میاں بیوی میں پیسوں کے معاملے پر جھگڑا ہوا۔
مزید پڑھیے: معروف ٹی وی اینکر عائشہ جہانزیب پر شوہر کا مبینہ تشدد، ملزم گرفتار
نرگس کےبھائی کا کہنا ہے کہ انسپکٹر ماجد بشیر روانہ ان کی ہمشیرہ پر تشدد کرتا ہے۔ اداکارہ نے چند برس پہلے انسپکٹر ماجد بشیر سے شادی کی تھی جس کے بعد انہوں نے شوبز کی دنیا کو خیر باد کہہ کر بیوٹی سیلون کا کام شروع کیا تھا۔