سرینا انٹرچینج پراجیکٹ پر برق رفتاری سے کام جاری

جمعرات 2 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کا ایک اور فلاح عامہ کا منصوبہ برق رفتاری سے تکمیل کے قریب پہنچ گیا ہے، 3 انڈر پاسز پر مشتمل سرینا چوک انٹرچینج پراجیکٹ پر دن رات کام جاری ہے، انڈر پاس اگلے 5 روز میں مکمل ہوجائے گا۔

جمعرات کے روز وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں سرینا چوک انٹرچینج پراجیکٹ کا دورہ کیا اور وہاں تعمیراتی کام کا جائزہ لیا، چیئرمین سی ڈی محمد علی رندھاوا نے پراجیکٹ کی تعمیراتی سرگرمیوں کے بارے میں وزیرداخلہ کو بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر داخلہ نے اسلام آباد کے شہریوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

وزیر داخلہ محسن نقوی نے پراجیکٹ کے ذمہ داران کو ڈیڈلائن کے اندر پراجیکٹ مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سرینا چوک کی خوبصورتی کے پلان کا جائزہ بھی لیا اور بیوٹیفکیشن پلان کی منظوری بھی دی، انہوں نے پراجیکٹ سے متصل نالے کا کام فوری مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔

اس موقع پر گفتگو میں وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ انڈر پاس اگلے 5 روز میں مکمل ہو جائے گا لیکن نالے کا کام مکمل ہونے کے بعد ٹریفک کے لیے کھولا جائے گا، اگرچہ منصوبے پر کام 10 روز کی تاخیر سے شروع ہوا لیکن پھر بھی تمام توانائیاں صرف کرکے مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر داخلہ نے اسلام آباد کے شہریوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

وزیر داخلہ محسن نقوی نے پراجیکٹ پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ سرینا چوک انٹرچینج پراجیکٹ کی بروقت تکمیل کے لیے تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے جائیں، پراجیکٹ کے اطراف پودوں اور پھولوں سے بہترین آرائش کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ پراجیکٹ کی تعمیر کے دوران درختوں کو ہر ممکن بچایا جائے اور ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سلیم خان کو وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا، گھر کب جائیں گے؟

نائیجیریا میں خودکش دھماکوں کی لہر، 23 افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی

افغان طالبان کی پروپیگنڈا مہم جاری، شہری علاقوں میں دہشتگردوں کو پناہ دینے لگے

موٹرسائیکلوں پر ایم ٹیگ لگانے کے معاملے میں شہریوں کو ہراساں نہ کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ

پاکستان میں مثبت معاشی پیشرفت، فروری میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 427 ملین ڈالر ریکارڈ

ویڈیو

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگے اسٹالز موجود ہیں

وی ایکسکلوسیو: نیو ورلڈ آرڈر کے بعد اگر ہم فیصلوں کی میز پر نہ ہوئے تو فیصلوں کا شکار ہو جائیں گے، خرم دستگیر

کیا آپ کی غلطیاں آپ کو جینے نہیں دے رہیں، دل کو ری سیٹ کیسے کریں؟

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا