سعودی سفارتخانے کے سامنے دیوار پر تخلیقی آرٹ کی شاندار تقریب

جمعرات 2 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی سفارتخانے کے میڈیا اتاشی کے زیر اہتمام تخلیقی آرٹ کے عنوان سے ایک منفرد تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد سفارتخانے کی عمارت اور مشن کی رہائش گاہ کے سامنے موجود دیوار کو تخلیقی خاکوں اور تصاویر سے مزین کرنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب جنوری 2025 میں مختلف اہم کانفرنسز کی میزبانی کرےگا

اس پروقار تقریب میں معزز سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی اور اسلام آباد کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے ڈائریکٹر چوہدری محمد علی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

افتتاحی تقریب کے حوالے سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ بھی شیئر کی۔

یہ دیوار تخلیقی فن پاروں کے ذریعے نہ صرف دونوں ممالک کی ثقافتی عظمت کو اجاگر کرے گی بلکہ اسلام آباد کی خوبصورتی میں بھی اضافہ کرے گی۔

مزید پڑھیے: سعودی سفارتخانے کا ’یوم اقبال‘ پر شاعر مشرق کو زبردست خراج تحسین

شرکا نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ آرٹ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کی عکاسی کرتا ہے۔

تقریب میں فنکاروں کی تخلیقی صلاحیتوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp