رانا ثنااللہ، علی امین گنڈاپور سے خوش، مذاکرات کے ماحول کی تعریف

جمعرات 2 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللّٰہ نے حکومت پی ٹی آئی مذاکرات کے دوسرے دور پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج بڑی مثبت گفتگو ہوئی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بڑی اچھی باتیں کیں۔

یہ بھی پڑھیں: مذکرات کا دوسرا دور ختم، اچھی تجاویز آئیں، اگلی بیٹھک کا اعلان آئندہ ہفتے ہوگا، ایاز صادق

مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ معاملات بات چیت سے حل ہونے چاہییں۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا عمران خان کو بنی گالہ منتقل ہونے کا آپشن دیا گیا ہے تو رانا ثنا اللہ نے جواب دیا کہ میری معلومات کے مطابق ایسی کوئی آفر نہیں کی گئی ہے۔

مزید پڑھیے: مذاکرات کے ساتھ ترسیلات زر کی بائیکاٹ مہم بھی جاری ہے، عمران خان

رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ پی ٹی آئی وفد نے آج اپنے کارکنوں کی رہائی کی بات کی ہے جس پر ہم نے کہا کہ رہا کرنا عدالت کا کام ہے یہ ہمارے ہاتھ میں نہیں۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ فوجی عدالتوں سے سزا پانے والوں کی رہائی کیا مذاکرات کا نتیجہ ہے تو اس پر انہوں نے کہا کہ فوج کا اپنا پروسیجر ہے اور وہ اپنے نظام کے تحت سزا دیتی اور معاف کرتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp