ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ہتھکڑیاں لگیں گی، اختیارات مل گئے

جمعہ 3 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ٹریفک پولیس کو قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ہتھکڑیاں لگانے کا اختیار مل گیا ہے۔ چیف ٹریفک پولیس نے ہر سیکٹر انچارج اور سرکل آفیسر کو ہتھکڑیاں ساتھ رکھنے کی ہدایت بھی کردی ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق تجاوزات اور غیرقانونی پارکنگ میں ملوث ملزمان کو ہتھکڑیاں لگانے کا حکم دے دیا گیا ہے اور اب نئے اختیارات ملنے کے بعد قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ہتھکڑی لگا کر پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔

اختیارات ملنے کے بعد لاہور  ٹریفک پولیس کی جانب سے ایک وڈیو بھی جاری کردی گئی ہے جس میں ٹریفک وارڈن ایک شہری کو غیر قانونی پارکنگ کرنے پر ہتھکڑی لگاتے نظر آرہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:اسلام آباد: ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے سمیت تمام شاہراؤں پر ٹریفک بحال

حکام کی جانب سے نئے احکامات کی روشنی میں ٹریفک وارڈنز کے لئے ہتھکڑیوں کا بندوبست کیا جا رہا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق اس اقدام کا مقصد قوانین کے نفاذ کو یقینی بنانا اور شہر میں غیرقانونی پارکنگ اور ڈرائیونگ کرنے والوں کے ساتھ ساتھ سڑکوں پر تجاؤزات بنانے والوں کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے ساتھ ڈیل ہو گئی تو ہو سکتا ہے میں اسلام آباد جاؤں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

پی ایس ایل 11: اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

امریکا کا شام سے فوجی انخلا مکمل، اڈے دمشق کے حوالے

اے آئی تصاویر کے ذریعے انشورنس فراڈ میں اضافہ، جعلی نقصان اور فرضی اشیا دکھائے جانے کا انکشاف

سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم عامر سہیل (ڈمی) کا ’وی ٹو‘ میں دلچسپ انٹرویو

ویڈیو

سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم عامر سہیل (ڈمی) کا ’وی ٹو‘ میں دلچسپ انٹرویو

فیلڈ مارشل کی جدوجہد: ایران میدان جنگ میں داخل، امریکا کے ساتھ اگلا مرحلہ کیا ہوگا؟

اسلام آباد امن مذاکرات نے پاکستان کو عروج بخشا، اگلا مرحلہ جلد منعقد ہوگا، عظمیٰ بخاری

کالم / تجزیہ

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی

جب پاکستان ہے تو کیا غم ہے؟

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘