پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ کے پہلے روز پروٹیز نے پہلی اننگز میں ریان رکیلٹن کے نا قابل شکست 176 رنز کی اننگز اور کپتان ٹیمبا باوما کی شاندار سینچری کی بدولت 4 وکٹوں کے نقصان پر 316 رنز بنا لیے ہیں۔
جمعہ کو نیولینڈز، کیپ ٹاؤن میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باوما نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا، اگرچہ ابتدا میں جنوبی افریقہ کے 3 کھلاڑی یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوئے تو ٹیم قدرے مشکلات کا شکار ہوئی تاہم ریان ریان رکیلٹن اور کپتان ٹیمبا باوما پاکستانی بولرز کے سامنے دیوار بن کر کھڑے ہو گئے، دونوں نے شاندار سینچریاں اسکور کیں۔

جنوبی افریقہ کی پہلی وکٹ 61 کے مجموعی اسکور پر گری جب ایڈن مارکرم 17 رنز پر خرم شہزاد کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، دوسری وکٹ بھی جلد ہی 70 کے مجموعی اسکور پر گری جب ویان مولڈر 5 رنز پر محمد عباس کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
جنوبی افریقہ کی تیسری وکٹ بھی محض 2 رنز کے اضافے کے بعد 72 کے مجموعی اسکور پر گر گئی جب ٹرسٹن اسٹبس بھی صفر پر سلمان آغا کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، چوتھی وکٹ 307 کے مجموعی اسکور پر گری جب کپتان ٹیمبا باوما شاندار سینچری اسکور کرنے کے بعد 106 رنز بنا کر سلمان آغا کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
جنوبی افریقہ کی اننگز کی سب سے خاص بات ریان رکیلٹن کی شاندار ناقابل شکست 176 رنز کی اننگز ہے، وہ 1 چھکے اور 21 چوکوں کی مدد سے 176 رنز پر کریز پر موجود ہیں، ان کا ساتھ ڈیوڈ بیڈنگھم دے رہے ہیں وہ 4 رنز پر کریز پر موجود ہیں۔

پہلے روز کے کھیل میں پاکستان کی جانب سے سلمان آغا نے 2 جب کہ محمد عباس اور خرم شہزاد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ہے۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ آج نیولینڈز، کیپ ٹاؤن میں جاری ہے۔ جمعہ جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پروٹیز کو پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

جنوبی افریقہ کے اوپنرز ایڈم مارکرم اور ریان ریکلٹن نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز پراعتماد طریقے سے کیا لیکن 61 کے مجموعی اسکور پر اپنی پہلی وکٹ گنوا دی۔ جنوبی افریقہ کے 3 کھلاڑی یک بعد دیگر صرف 11 کا اضافہ کرکے ہی آؤٹ ہو گئے، پاکستان کی ونڈکے کرکٹ ٹیم کے کپتان اور وکٹ کیپر محمد رضوان نے پہلے روز شاندار وکٹ کیپنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے چاروں بیٹرز کے کیچ پکڑ کر پویلین بھیجا۔
یہ بھی پڑھیں: سینچورین ٹیسٹ: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی
جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ بولر نسیم شاہ کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ان کی جگہ فاسٹ بولر میر حمزہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان پلیئنگ الیون:
کپتان شان مسعود، صائم ایوب، بابر اعظم، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان آغا، عامر جمال، خرم شہزاد، محمد عباس، میر حمزہ
جنوبی افریقہ پلیئنگ الیون:
ایڈن مارکرم، ریان ریکلٹن، کپتان ٹیمبا بوومالیڈ، ٹرسٹن اسٹبز، ویان ملڈر، ڈیوڈ بیڈنگھم، کائل ویرین، مارکو جینسن، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا، کیوانا مپھاکا














