کوئٹہ: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چئیرمین پر حملہ کرنے والا شخص کیسے پکڑا گیا؟

جمعہ 3 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کوئٹہ میں سابق صوبائی وزیر اور ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ خالق ہزارہ پر حملے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کی ہے۔

پولیس کے مطابق خالق ہزارہ پر حملہ گزشتہ رات ان کے گھر کے اندر کیا گیا اور گرفتار ہونے والا ملزم ان کا ہمسایہ ہے۔ پارٹی ترجمان کے مطابق واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران پیش آیا، جس میں خالق ہزارہ چور کے ساتھ ہاتھا پائی کے دوران زخمی ہو گئے۔ حملہ آور کا شناختی کارڈ بھی ہاتھا پائی کے دوران گھر میں گر گیا تھا۔

مزید پڑھیں: زینب جمیل پر قاتلانہ حملہ کس نے کرایا؟ سابق ماڈل و اداکارہ کا سنسنی خیز انکشاف

ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے عبدالخالق ہزارہ سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اور وزیراعلیٰ کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ حملے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور ڈی آئی جی اعتزاز احمد گورایا کے مطابق ملزم سے تفتیش کے بعد جلد حقائق سامنے لائے جائیں گے۔

شاہد رند نے خالق ہزارہ کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات کر رہی ہے تاکہ عوام کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے قیدیوں کے ساتھ سلوک کیسا ہے؟ سویڈش کارکن نے پردہ فاش کردیا

ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں کشیدگی کم نہ ہوسکی، پنجاب اور سندھ حکومت کے ترجمان آمنے سامنے

امریکی شہری نے 5 لاکھ 64 ہزار 219 ڈالر کی لاٹری جیت لی، رقم سرمایہ کاری پر لگانے کا اعلان

’غزہ میں نسل کشی بند کرو‘، یورپ کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد کا احتجاج، لندن میں گرفتاریاں

قومی کرکٹ ٹیم کے اسپنر ابرار احمد رشتہ ازدواج میں منسلک

ویڈیو

نیتن یاہو نے اسلامی ممالک کے 20 نکات ٹرمپ سے کیسے تبدیل کروائے؟ نصرت جاوید کے انکشافات

کچھ نہ دو میڈل کو عزت دو، بلوچستان کے ایشیئن چیمپیئن باڈی بلڈر

اسرائیل کی حد سے بڑی جارحیت: عالمی فلوٹیلا پر بین الاقوامی پانیوں میں حملہ

کالم / تجزیہ

جین زی (Gen Z) کی تنہائی اور بے چینی

جب اپنا بوجھ اتار پھینکا جائے

پاکستان اور سعودی عرب: تاریخ کے سائے، مستقبل کی روشنی