پنجاب میں قانون شکنوں کو اب تربیت یافتہ کتوں کا سامنا کرنا ہوگا

جمعہ 3 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب پولیس نے دہشتگردی، جرائم کی روک تھام اور پرتشدد مظاہرین سے نمٹنے کے لیے لڑاکا کتوں کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: منشیات فروشوں کے خلاف پولیس آپریشن میں کتا کیوں مارا گیا؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب پولیس نے صوبے کی سرحدی چیک پوسٹوں پر دہشتگرد حملوں کی روک تھام، جرائم پیشہ عناصر کے تعاقب اور پُرتشدد مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے افغان کوچی نسل کے سدھائے گئے لڑاکا کتوں کا یونٹ قائم کیا ہے۔

ابتدائی مرحلے میں پنجاب کی 11 سرحدی پولیس چوکیوں پر 24 کتے پہنچائے گئے ہیں، ان کتوں کو پولیس چوکیوں پر 5 ماہ کی تربیت کے بعد باقاعدہ سیکیورٹی پر مامور کیا جائے گا۔

پنجاب پولیس نے دوسرے مرحلے میں پُرتشدد احتجاجی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے بھی لڑاکا کتے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے کتوں کو تربیت دینے کے لیے 10 ڈاگ ہینڈلرز پولیس میں بھرتی کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت میں کتوں کے بعد بلیوں کے کاٹنے کے واقعات بھی ہونے لگے، اب تک کتنی اموات ہوگئیں؟

پولیس حکام کا مؤقف ہے کہ حساس مقامات پر کتے مامور کرنے سے جانی نقصان کی شرح میں کمی آئے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بیرون ملک پاکستانیوں کے روزگار، فلاحی مسائل اور کمیونٹی ویلفیئر اتاشیز کی کارکردگی کا جائزہ

پاکستان نے 2 سال کے لیے اقتصادی تعاون تنظیم کی چیئرمین شپ سنبھال لی

دہشتگرد وادی تیراہ میں موجود، کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں کی جائےگی، مشیر وزیراعظم رانا ثنااللہ

یونان میں دنیا کے قدیم ترین لکڑی کے اوزار دریافت، لاکھوں سال محفوظ رہنے پر سائنسدان حیران

بلوچستان حکومت کا بڑا انتظامی فیصلہ، محکمہ مذہبی امور تحلیل کرنے کی منظوری

ویڈیو

پروپیگنڈا ناکام، منہ توڑ جواب میں ہوش اڑا دینے والے ثبوت آگئے

22 لاکھ کی گاڑی کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے کی نمبر پلیٹ، پشاور میں نیا کارنامہ

گوادر: چائے کی خوشبو میں لپٹی خواتین کی خود مختاری، 3 پڑھی لکھی سہیلیوں کا کارنامہ

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟