افواج پاکستان ہر جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں، صدر مملکت اور وزیر اعظم کے پیغامات

جمعہ 27 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاک افغان سرحد پر طالبان کی جارحیت کے جواب میں مسلح افواج کی بھرپور کارروائیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج اور قیادت نے واضح کیا ہے کہ وطن کی سرحدوں، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر قسم کی جارحیت کا بھرپور اور فوری جواب دیا جائے گا۔

وزیراعظم اور صدرِ مملکت نے عوام کو یقین دلایا کہ افواج پاکستان ہر خطرے سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں اور پوری قوم اپنے بہادر فوجیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

دفاع وطن ہر حال میں ترجیح، وزیراعظم کا پیغام

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی افواج ملکی امن اور تحفظ پر کسی بھی صورت آنچ نہیں آنے دیں گی اور ہر جارحانہ عزائم کو خاک میں ملا سکتی ہیں۔ انہوں نے چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، اعلیٰ تربیت اور مؤثر دفاعی حکمت عملی کی تعریف کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ وطن کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان ہمیشہ امن کو فروغ دیتا رہا ہے، لیکن ملکی سالمیت پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی، اور افواجِ پاکستان ہر جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گی۔ پوری قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

دشمن کے عزائم کو ناکام بنائیں گے، صدرِ مملکت کا پیغام

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کی قوم اور مسلح افواج وطن کی سالمیت اور سرحدوں کے تحفظ کے لیے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان امن، استحکام اور علاقائی سالمیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا اور دباؤ یا دھمکی سے مرعوب نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 72 اہلکار ہلاک، 120 سے زائد زخمی، 16 پوسٹیں تباہ کر دی گئی، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ

صدر نے کہا کہ افواج پاکستان کی جوابی صلاحیت ہمہ گیر، بروقت اور فیصلہ کن ہے اور دشمن کے ناپاک عزائم کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی بھرپور استعداد رکھتی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان تصادم نہیں چاہتا، لیکن اگر کسی نے ملک کے امن کو کمزوری سمجھا تو اسے سخت جواب دیا جائے گا۔

صدر زرداری نے افغان طالبان رجیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ پانچ سال سے یہ گروہ ٹی ٹی پی دہشتگردوں کے ذریعے پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔ پاکستان نے برادر ممالک کی معاونت سے اسے راہِ اعتدال پر لانے کی کوشش کی، مگر کوئی مثبت پیش رفت نہ ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر خونریزی کا سلسلہ جاری رہا تو ذمہ دار عناصر کو رسائی سے باہر کوئی نہیں ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

64 سال کی عمر میں بھی ٹام کروز اتنے فِٹ کیسے ہیں؟ اداکار نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا

امریکی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ، ایران میں متعدد فوجی اہداف پر حملے

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

ویڈیو

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

کالم / تجزیہ

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی