گھر کی تعمیرآسان یا مشکل؟ فی ٹن لوہا کتنا مہنگا اور فی بوری سیمنٹ کہاں پہنچ گیا؟

جمعہ 3 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک میں سیمنٹ اور سریے کی قیمتوں میں قدرے کمی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موبائل فونز، درآمدی گاڑیاں، سیمنٹ، لوہا اور سگریٹ مہنگے، سولر پینل سستے، مالی سال 25-2024 کا بجٹ پیش

میڈیا رپورٹس کے مطابق اب لوکل سریے کی کم از کم قیمت 2 لاکھ 26 ہزار اور زیادہ سے زیادہ قیمت 2 لاکھ 32 ہزار روپے فی ٹن ہے۔

واضح رہے کہ نومبر سے اب تک تعمیراتی سریے کی اوسط فی ٹن قیمت میں 5 سے 8 ہزار روپے کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

 کراچی میں سریے کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 32 ہزار، لاہور میں فی ٹن قیمت 2 لاکھ 82 ہزار، ملتان میں فی ٹن قیمت 2 لاکھ 26 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسلام آباد میں سریے کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 30 ہزار روپے، فیصل آباد میں 2 لاکھ 26 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔

برانڈڈ سریے کی مارکیٹ میں کم از کم قیمت 2 لاکھ 46 ہزار روپے فی ٹن اور زیادہ سے زیادہ قیمت 2 لاکھ  54 ہزار روپے فی ٹن ریکارڈ کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ سال 2024 کے آغاز میں ملک میں فی ٹن سریے کی قیمت 3 لاکھ 5 ہزار روپے تک پہنچ گئی تھی تاہم ڈالر کی قدر میں کمی کے بعد تعمیراتی سریا کی قیمت میں سالانہ بنیادوں پر 50 ہزار روپے کی کمی ہوگئی ہے۔

جہاں تک سیمنٹ کی قیمت کا تعلق ہے تو دسمبر 2024 میں ملک میں اس کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران معمولی کمی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیے: پاکستان اسٹیل ملز کے بند دروازوں کی روشنیاں دن رات کیوں جلتی رہتی ہیں؟

ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1433 روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1385 روپے رہی۔

اسلام آباد میں اس عرصے کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1397روپے، راولپنڈی1388روپے، گوجرانوالہ 1450 روپے، سیالکوٹ  1430 روپے، لاہور 1493 روپے، فیصل آباد 1430 روپے، سرگودھا 1420 روپے، ملتان 1441 روپے، بہاولپور 1477 روپے، پشاور 1450 روپے اور بنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1390 روپے ریکارڈ کی گئی ہیں۔

کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1340 روپے، حیدرآباد میں 1340 روپے، سکھر 1450روپے، لاڑکانہ 1400 روپے، کوئٹہ 1435 روپے اور خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1347 روپے ہے۔

سریے کا معیار جانچنے کا طریقہ

سریا خریدتے وقت کچھ باتیں ضرور مد نظر رکھنی چاہییں تاکہ دھوکے اور نقصان سے بچا جاسکے۔ جس سریے پر چھوٹی چھوٹی شاخیں سی نکلی ہوں وہ سریا کچرے سے بنا ہوا ہوتا ہے اس لیے اسے خریدنے سے گریز کرنا چاہیے۔

مزید پڑھیں: ایس آئی ایف سی کے تعاون سے نان ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں اہم پیشرفت

اس کے علاوہ یہ بات بھی مدنظر رکھنی چاہیے کہ 60 گریڈ کا سریا 40 گریڈ کے سریے سے مہنگا ہوتا ہے اور کہیں ایسا نہ ہو کہ خریدار کو اس کا غلط گریڈ بتایا جا رہا ہو اس کے لیے سریے کی  ہر لینتھ پر لکھی تفصیل پڑھ لینی چاہیے تاکہ دھوکے سے بچا جاسکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp