عالمی سطح پر مختلف چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار رہنا ہوگا، ایئر چیف مارشل

ہفتہ 4 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ خطے میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنا ہماری ذمہ داری ہے، ہمیں عالمی سطح پر مختلف چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار رہنا ہوگا۔

کراچی میں پاکستان نیول اکیڈمی میں 122ویں مڈشپ مین اور 30ویں شارٹ سروس کمیشن کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ، ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل متین گورک کی خصوصی شرکت

پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاس ہونے والے تمام کیڈٹس کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ پریڈ میں بہترین ڈسپلن اعلیٰ تربیت کا مظہر ہے۔

ایئر چیف مارشل نے کہا کہ پاکستان نیول اکیڈمی دنیا کے بہترین اداروں میں شامل ہے، پاکستان نیوی سمندری حدود میں سرحدوں کی حفاظت میں کلیدی کردار ادا کررہی ہے، دنیا کو متعدد چینلجز کا سامنا ہے، خطے میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کا بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ، صدر، وزیر اعظم کی مبارکباد

انہوں نے کہا کہ ہمیں تمام درپیش چیلنجز کا ڈٹ کا مقابلہ کرنا ہے، عالمی سطح پر مختلف چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار رہنا ہوگا، جدید ٹیکنالوجی تربیتی کورسز کا ضروری حصہ بنا دیا گیا ہے، پاک فضائیہ خطے میں طاقت کے توازن کو مستحکم کررہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp