بارڈر گواسکر ٹرافی آسٹریلیا کے نام، انڈیا بدترین شکست کے بعد ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ سے باہر

اتوار 5 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آسٹریلیا نے سڈنی ٹیسٹ میں بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر 5 میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز (بارڈر گواسکر ٹرافی) 1-3 سے اپنے نام کرلی ہے۔

سڈنی ٹیسٹ میں انڈیا نے پہلی اننگز میں 185 رنز بنائے جس کے جواب میں آسٹریلوی ٹیم 181 رنز بناسکی۔ دوسری اننگز میں انڈیا نے 157 رنز بنائے جو کے جواب میں آسٹریلیا نے 4 وکٹوں پر 162 رنز بناکر آخری ٹیسٹ میچ بھی جیت لیا۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبہ افریقہ نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

دوسری اننگز میں آسٹریلیا کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے بیو ویسٹر نے ناقابل شکست 38 رنز جبکہ ٹریوس ہیڈ 34 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ آسٹریلیا کے اسکاٹ بولینڈ میچ میں مجموعی طور پر 10 وکٹیں حاصل کرنے پر بہترین کھلاڑی قرار پائے جبکہ بھارت کے جسپریت بمراہ کو سیریز میں 32 وکٹیں لینے اور 42 رنز بنانے پر سیریز کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد بھارت ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ سے باہر ہوگیا ہے جبکہ جنوبی افریقہ نے ورلڈ ٹیسٹ چیمیئن شپ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے، اس بار ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل لارڈز میں 11 جون سے آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے مابین ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فرانس میں بلی کو گھر میں نظر بند کرنے کا فیصلہ، وجہ کیا بنی؟

پارٹیوں میں لوگ میرے شوہر کو نظرانداز کرتے اور مجھ ہی سے بات کرتے تھے، فرح خان کے انکشافات

حکومت کا سیمی کنڈکٹر چِپ منصوبہ کیا ہے، یہ کتنا موثر ثابت ہوگا؟

گوگل فوٹوز میں نئے مصنوعی ذہانت کے فیچرز متعارف

وزیراعظم کی طرح صدر بھی استثنیٰ سے انکار کرسکتے تھے نہیں چاہیے، رانا ثنا اللہ

ویڈیو

حکومت کا سیمی کنڈکٹر چِپ منصوبہ کیا ہے، یہ کتنا موثر ثابت ہوگا؟

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

کالم / تجزیہ

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے 

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟