دنیا کی سب سے بڑی طوطوں کی کالونی دریافت

منگل 17 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ارجنٹینا کے جنوبی ریگستان پیٹاگونیا کے پہاڑ پر طوطوں کی سب سے بڑی کالونی دریافت ہوئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ال کونڈو نامی پہاڑی پر سبز پروں اورآنکھوں کے گرد سفید حلقوں والے طوطوں کے 37 ہزار گھونسلے پائے جاتے ہیں۔

سائنسدانوں نے ان طوطوں کو باروئنگ پیرٹس کا نام دیا ہے ہے کیونکہ یہ طوطے سرنگ کھود کر اپنا گھونسلہ بناتے ہیں، یہ سرنگ تین میٹر تک گہری ہوتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق طوطے جب اپنے پنکھ پھیلا کر اڑتے ہیں تو نیلا آسمان ان سے ڈھک جاتاہے اور دلفریب منظر پیش کرتا ہے۔

تشویش کی بات یہ ہے کہ باروئنگ پیرٹس کی نسل میں مسلسل کمی آ رہی ہے، سائنسدانوں کے مطابق خوراک میں کمی کے باعث ان طوطوں کو میلوں سفر کرنا پڑتا ہے جو ان کی نسل میں کمی کی بڑی وجہ بن رہی ہے۔

اس کے علاوہ سیاحتی مقامات میں اضافہ اور انسانی عمل دخل بھی ان طوطوں کی کالونی کے لیے بڑا خطرہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp