ویسٹ انڈیز کی ٹیسٹ سیریز کے لیے 19 سال بعد پاکستان آمد

پیر 6 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم 19 برس بعد ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان پہنچ گٸی ہے۔

آج اسلام آباد پہنچنے پر پاکستانی حکام نے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر وفاقی دارالحکومت میں سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے تھے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 2 میچز کھیلے جاٸیں گے۔ دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ 17 سے 21 جنوری جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 25 سے 29 جنوری تک کھیلا جائے گا۔ دونوں میچز ملتان میں کھیلے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ: ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز نے آخری بار 2006 میں پاکستان میں 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی تھی۔ تاہم ویسٹ انڈیز نے اپریل 2018 کے بعد سے 3 بار پاکستان کا دورہ کیا ہے ایک بار ون ڈے انٹرنیشنل سیریز جون 2022 میں اور 2 بار ٹی20 انٹرنیشنل سیریز کے لیے جو اپریل 2018 اور دسمبر 2021 میں کھیلی گئی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

شفیع جان کا ٹی ٹی پی کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے سے گریز، سلمان اکرم راجا نے مؤقف رد کردیا

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟